مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی

مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی

?️

قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی بغاوت کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم  سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی عدالت نے جمعرات کے روز اخوان ‌المسلمین کے ان رہنماوں اور اراکین کو اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی کودتا کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان‌ المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پورٹ سیعد (Port Said) کی عدالت نے اگست 2015 میں محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت الحجازی اور اخوان ‌المسلمین کے دیگر 16 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر 76 ملزموں کو ان کی عدم موجودگی میں عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

عبد الفتاح السیسی نے 2013 میں ایک فوجی کودتا کے ذریعے مصر کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر کے حکومت پر قضہ کیا تھا۔ اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عبد الفتاح السیسی مصر کے وزیر دفاع تھے۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان ‌المسلمین کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سربیا میں ٹرمپ کے داماد کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: اس پروجیکٹ کا انتظام Affinity Global Partners کرتا ہے، جس

عدالت نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا

?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

ایلون مسک نے ٹرمپ کو کہا: اگر میں وہاں نہ ہوتا تو آپ صدر نہ ہوتے۔ تم کتنے ناشکرے ہو

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی آج کی تقریر اور سوشل میڈیا پر

جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان

?️ 4 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں

عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی:اعظم سواتی

?️ 7 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا

شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک

برنی سینڈرز بائیڈن اور ٹرمپ سے زیادہ مقبول

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    جہاں جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کانگریس کے وسط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے