?️
سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی نامزد نے ملک میں اسلحہ رکھنے کی آزادی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس اسلحہ ہے اور اگر کوئی میرے گھر میں داخل ہوگا تو میں اس پر فائر کروں گی۔
یو ایس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس نے اسلحہ رکھنے کی آزادی پر ہونے والی ایک بحث میں کہا کہ میرے پاس خود اسلحہ ہے اور اگر کوئی میرے گھر میں بغیر اجازت داخل ہوتا ہے، تو میں اسے گولی مار دوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!
کملا ہیرس نے بعد میں مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید مجھے یہ بات نہیں کہنی چاہیے تھی، میرے انتخابی مہم کے ارکان اس پر بعد میں بات کریں گے۔
سی این این کی ویب سائٹ نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ ان کے پاس اسلحہ ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ مناظرے میں جب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ ہیرس آپ کے اسلحے چھیننا چاہتی ہیں”، تو ہیرس نے جواب دیا کہ میرے اور ٹیم والز (ہیرس کے نائب ) دونوں کے پاس اسلحہ ہے، ہم کسی کا اسلحہ نہیں لینا چاہتے، لہذا اس قسم کی بے بنیاد باتوں کو پھیلانا بند کریں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے اور لے جانے کی آزادی ایک سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سیکیورٹی پہلوؤں پر مبنی موضوع ہے۔
تاہم سیاسی اعتبار سے، یہ مسئلہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جماعتوں کے درمیان ایک چالنجنگ بحث کا مرکز ہے جو انتخابی مہمات میں خاص طور پر نمایاں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
عمومی طور پر ریپبلکن جماعت اسلحہ رکھنے کی آزادی کی حامی ہے، جبکہ ڈیموکریٹ جماعت بڑھتے ہوئے تشدد اور اجتماعی ہلاکتوں کے باعث اسلحہ رکھنے کی آزادی پر کچھ پابندیاں عائد کرنے کی خواہاں ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی شام پر ترکی سے وابستہ ملیشیا کے راکٹ حملے
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:شمالی شام کے شہر حلب کے نواح کے مقبوضہ علاقوں میں
جون
الاھرام: ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا عربوں کی سلامتی اور مفادات کی ضرورت ہے
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک ممتاز مصری مصنف نے اس بات کی طرف اشارہ
اکتوبر
وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ ڈوز خریدنے کا اعلان کردیا
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں
اپریل
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں شریک ہونے ایم این ایز کی تعریف کیوں کی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ
نومبر
ہم یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: بائیڈن
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اپنے
ستمبر
امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کردیا
?️ 22 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے افغانستان
جولائی
کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی ساس کیساتھ ہوئی: کاجول
?️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس
فروری
مارچ میں تجارتی خسارہ 56 فیصد بڑھ کر 2 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات بڑھنے کی نمو
اپریل