سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات میں بائیڈن اور ٹرمپ کی دوبارہ امیدوار بننے کے خلاف ہیں جبکہ بائیڈن کی مقبولیت بھی گزشتہ ہفتے گزشتہ 19 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ امریکی شہری 2024 میں ہونے والے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدواری کے خلاف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق Quinnipiac یونیورسٹی ریسرچ سروس کی جانب سے کرائے گئے اور بدھ کو شائع ہونے والے عوامی سروے کے نتائج سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ رائے شماری میں حصہ لینے والے تقریباً 71 فیصد جواب دہندگان2024 میں آنے والے انتخابات میں جو بائیڈن کی صدارت کے لیے دوبارہ نامزدگی کے خلاف ہیں ، اس کے ساتھ ہی 64 فیصد جواب دہندگان آئندہ انتخابات میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ نامزدگی کے بھی خلاف ہیں۔
سروے میں بتایا گیا کہ بائیڈن کی امیدواری کی مخالفت کرنے والے 54 فیصد امریکی ڈیموکریٹس اور 77 فیصد آزاد ہیں، جب کہ ٹرمپ کی امیدواری کی مخالفت کرنے والے 27 فیصد ریپبلکن اور 68 فیصد آزاد ہیں،یاد رہے کہ بائیڈن کی عوامی مقبولیت کی درجہ بندی اس ہفتے گر کر 36 فیصد ہوگئی، جو وائٹ ہاؤس میں 19 ماہ میں ان کی سب سے کم ہے سطح ہے،دریں اثنا 59 فیصد امریکیوں نے موجودہ صدر کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔