🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنے معمول کے الزامات کو دہراتے ہوئے پانچ یمنیوں کو اپنی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق منصور احمد السعدی، احمد علی الحمزی،محمد عبدالکریم الغماری،زکریا عبدالله یحیی حجر اور احمد محمد علی الجوهری نامی یمنی شہریت کے حامل پانچ افراد کو سعودی سکیورٹی آرگنائزیشن نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
سعودی عرب کی سکیورٹی آرگنائزیشن نے ایران کے خلاف اپنے معمول کے الزامات کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے ایران میں فوجی تربیت حاصل کی اور فوجی ہتھیار یمن منتقل کئے،اس بیان میں سعودی عرب میں متذکرہ افراد کے اثاثوں کو بلاک کرنے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے بالواسطہ یا بلاواسطہ تعامل کی ممانعت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دعویٰ ایران کے خلاف کیا گیا ہے جب کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اسی قسم کے دعوے کے جواب میں ایران سے یمن میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی تردید کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے دعوے بے بنیاد ہیں جو جارح اتحاد اور ان کے مغربی حامیوں کی جانب سے بار بار دہرائے جار ہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان
اکتوبر
توشہ خانہ کیس: جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت
🗓️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر
مارچ
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا
🗓️ 5 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے
اپریل
سعودی انٹیلی جنس افسر کی بن سلمان کو 100 ملین ڈالر کی پیشکش
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سابق سینئر عہدہ دار
مئی
صہیونی شرارت کے خلاف ایران کے فضائی دفاع کا کامیاب ردعمل:سابقہ شامی جنرل
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک سابقہ شامی جنرل نے ایران کے فضائی دفاع کی مکمل
اکتوبر
بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں
اگست
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
استقامتی محاذ کے نشانے پر سب سے حساس صیہونی مراکز
🗓️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی ذرائع ابلاغ میں ایسی متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں جن
نومبر