سچ خبریں:صیہونی فورسز کی طرف سے عائد حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کے باوجود 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق پابندیوں اور صیہونی قابض افواج کی بھاری موجودگی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے پرانے داخلی دروازے اور مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ۔
قدس اسلامک انڈومنٹ آفس نے اعلان کیا کہ نمازیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے صیہونیوں کی جانب سے عائد کردہ شرائط اور حفاظتی اقدامات کےباوجود مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں سے 40000 سے زائد فلسطینی جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے یروشلم گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں صیہونی فورسز نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ اورعلاقے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیےسخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں،تاہم ان پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مختلف مواقع پر مسجد اقصیٰ میں حاضری دیتے ہیں۔