306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد

صنعاء

🗓️

سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے میں 306 یمنی قیدی رہائی کے بعد صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔

المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر مبنی ہونے والے حالیہ معاہدے کے مطابق 306 یمنی قیدی رہائی کے بعد صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے دن، جس کے دوران کل 706 یمنی قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے،306 قیدی صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوئے جہاں عوام اور حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 250 یمنی قیدی سعودی جیلوں سے رہا ہونے کے بعد صنعا کے ہوائی اڈے میں داخل ہوئے،سعودی عرب اور یمن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا موجودہ عمل کل اتوار کو ختم ہونے والا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاض اور صنعاء کے حکام نے حال ہی میں جنگ بندی کے قیام اور یمن کی ناکہ بندی کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری ماحول میں بات چیت کی جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ طویل جنگ بندی کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کسی بھی فریق نے تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک طرف صارفین کی طرف

روضہ امام حسین کی لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے تیاری

🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:روضہ مبارک امام حسین کی انتظامیہ نے اتوار کی شب چہلم

علوی گاؤں میں شامی دہشت گردوں کے جرایم

🗓️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: کل شام صوبہ حماہ کے ساحل الغاب میں تحریر الشام

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے

بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران

🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

زلنسکی کاسہ گدائی لیے پھر یورپ کے قدموں میں گرنے کو تیار

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یوکرینی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس

روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے