سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانے کی ایک نئی رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہیکنگ اور سائبر حملوں کے متاثرین نے اس سال کے پہلے چھ ماہ میں ہیکرز کو تقریبا 590 ملین ڈالر تاوان ادا کیے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملوں اور ہیکنگ کے متاثرین نے 2021 کے پہلے چھ ماہ میں ہیکرز کو تقریبا590 ملین ڈالر تاوان ادا کیے ہیں، رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ میلویئر حملوں کا مقصد تاوان ہے جو امریکی مالیاتی شعبے اور کاروباری اداروں کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ جنوری سے جون کے آخر تک امریکی محکمہ خزانہ کو 450 سے زائد تاوان کی ادائیگی کی اطلاع دی گئی، جبکہ مشکوک سائبر سرگرمیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے،تاہم 2020 میں سائبر متاثرین کی جانب سے ادا کی گئی کل تاوان 416 ملین ڈالر تھی۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سائبر حملوں کے متاثرین کی جانب سے تاوان کی ادائیگی کا سب سے عام طریقہ بٹ کوائن رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
جولائی
فلسطینی اتھارٹی اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں 30 ہزار سے زائد یوکرینی یہودیوں مقیم
جولائی
شام کے واقعات اسرائیل کے مفادات کے عین مطابق
دسمبر
ٹرمپ کا 6 جنوری کو کانگریس پر مہلک حملے کی برسی پر ایک نیوز کانفرنس کرنے کا ارادہ
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے واضح وہم میں ہیں:عمان یونیورسٹی کے پروفیسر
جولائی
کیپٹن بھوپیندر سنگھ کی سزا کی معطلی سے ’جے کے سی سی ایس“ کی رپورٹ کی تقویت ملے گی، بھارتی نیوز پورٹل
نومبر
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
جولائی