?️
سچ خبریں:نائن الیون حملوں کی بیسویں سالگرہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا میں جلد بازی اور طالبان کی اقتدار میں حیران کن واپسی کی وجہ سے بہت سے ماہرین نے 9/11 کی تاریخی اہمیت کا دوبارہ جائزہ لیا ہے اور اس کے نتائج کا اندازہ لگایا ہے۔
فرانس ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ، دنیا بھر کے صحافیوں ، سیاست دانوں ، تاریخ دانوں اور تجزیہ کاروں نے بالخصوص امریکہ اور مغرب میں 9/11 کے حملوں کے مختلف پہلوؤں کو نئے سیاسی ، عسکری اور اسٹریٹجک اعداد و شمار کے ساتھ جانچنے کی کوشش کی ہے۔ بین الاقوامی تعلقات بالخصوص مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں اس کے نتائج کو پرکھا جا سکے کریں، 9/11 نے امریکہ کا تختہ الٹ دیا کیونکہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا درحقیقت بین الاقوامی تعلقات میں امریکی اور مغربی حکمرانی کے خاتمے کا آغاز تھا۔
یادرہے کہ 11 ستمبر 2001 کو منگل کی صبح القاعدہ کے انیس دہشت گردوں نے چار امریکی مسافر بردارطیاروں کو ہائی جیک کر لیا اور انہیں مہلک خودکش دھماکوں میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے سب سے پہلے مسافروں سمیت دو طیارے نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاوروں کے ساتھ ٹکرائے، ٹیلی ویژن چینلز نے طیاروں کا ٹاورز سے ٹکرانے کا ناقابل یقین منظر نشر کیا،طیارے ٹکرانے کے دو گھنٹے بعد دنیا کی حیرت زدہ آنکھوں کے سامنے ٹاور گر گئے۔
دہشت گردوں نے تیسرا طیارہلنگٹن ، ورجینیا میں واقع امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر ار پینٹاگون کے ساتھ ٹکرایا،تاہم چوتھا طیارہ پنسلوانیا کے شینکس ویلے کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب عملے اور کچھ مسافروں نے ہائی جیکرز سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی کیونکہ مسافروں کو فون کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کے بارے میں معلوم ہوگیا تھاکہ ہائی جیکر طیارے کو واشنگٹن ڈی سی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
چار طیاروں کے مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا، 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کو دہشت گردی کی تاریخ کے مہلک ترین حملہ سمجھا جاتا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں مجموعی طور پر 2977 افراد ہلاک اور 6291 زخمی ہوئےجن میں سے صرف ٹوئن ٹاورز پر حملے میں 2753 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 343 فائر فائٹرز اور 60 پولیس افسران شامل تھے، اب تک حملے کے 1643 متاثرین کی شناخت ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ کم و بیش ہر کوئی ان حملوں کے بارے میں امریکی حکومت کے ردعمل کو جانتا ہے،تاہم بنیادی سوال جو ماہرین پوچھتے ہیں وہ یہ ہے کہ کیا واقعی اس واقعے کے 20 سال بعد دنیا بدل گئی ہے؟ اس واقعہ نے امریکہ کو کیسے متاثر کیا؟ امریکی رہنماؤں نے اس واقعہ اور اس کے نتائج سے کیا سبق سیکھا ہے؟


مشہور خبریں۔
یوکرین کا Zaporizhzhya نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارت پر حملہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرینی فورسز نے Zaporozhye جوہری پاور پلانٹ کی خصوصی عمارت پر
ستمبر
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
?️ 5 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز
اپریل
ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے فلسطینیوں کیلئے لڑیں، حکمران رکاوٹ ہیں: حافظ نعیم الرحمان
?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
اپریل
پاک-ایران کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان-ایران کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود استعمال
جنوری
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا موقف؛سعودی وزارت خارجہ کی زبانی
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ
فروری
شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں مغربی میڈیا شام کی عرب لیگ میں واپسی کو
مئی
سیلاب میں فصلیں تباہ ہونے سے کراچی میں مہنگائی کا طوفان
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں فصلیں
ستمبر