?️
سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک نئے تنازع کا آغاز ہو سکتی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے دو نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایرانی گیس اسٹیشن کے سافٹ ویئر سسٹم پر حالیہ سائبر حملہ اسرائیل کا کام تھا جبکہ انٹرنیٹ پر سینکڑوں اسرائیلی سکیورٹی شخصیات کی شناخت ظاہر کرنا ایران کا کام تھا،اس سلسلہ میں نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ سائبر اسپیس میں ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے ایران اور اسرائیل کے اہداف فوجی اہداف سے آگے بڑھ کر شہری اہداف اور عوام سے متعلق امور تک پھیل گئے ہیں جو دونوں فریقوں کےدرمیان نئی قسم کے تنازعات ایجاد کر سکتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے تین اسرائیلی حکام کا بھی حوالہ دیا ہے جو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایران کے خلاف پچھلے تمام سائبر حملے اسرائیل نے کیے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ حساس ایرانی جوہری مذاکرات سے دو دن قبل ، اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف حملوں کو منظم کرنے میں صیہونی میڈیا کا اس طرح کے حملوں پر بحث کر نااسرائیل کے ساتھ ایک طرح کی ہمدردی دکھانا ہے تاہم اسی کے ساتھ اسرائیلی کھانے کے برتن کے نیچے آگ لگانا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی حکمت عملی میں ایک ناقابل تردید اصول ہے اور وہ ہے ایران کے ساتھ براہ راست تصادم سے گریز نیز زمینی حقائق یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے ساتھ براہ راست تعلقات میں دلچسپی نہیں رکھتا اور نہ ہی اس کے لیے وہ بنیادی طور پر اپنی جنگی صلاحیت کو کافی سمجھتا ہےجس کی ایک زندہ مثال جہازوں کی جنگ کا معاملہ ہے ، اگرچہ سرکاری طور پر کبھی یہ اعلان نہیں کیا گیا تھا کہ اس کا ذمہ دار ایران ہے، تاہم اسرائیل نے یہ خیال کرتے ہوئے کہ ایران جہاز کے تباہ ہونے میں ملوث ہے ،سفید جھنڈا بلند کیا اور سازش کرنا بند کر دی۔
اسرائیل درحقیقت دوسروں کے بل بوتے ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دوسرے ممالک کو استعمال کر رہا ہے جس میں جوہری مسئلہ اور اس کے سائے میں یہ باور کرانے کی کوششیں شامل ہیں کہ ایران خطے اور دنیا کے لیے جوہری خطرہ ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا سال سادگی سے منا رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کے
جنوری
کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض
اکتوبر
فرانسوی دہشت گرد شام میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام: دمشق
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
مئی
نواز شریف کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل منظر عام پر آچکی ہے، اعتزاز احسن
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز
اکتوبر
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
فروری
قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا
جولائی
پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری
?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق
نومبر
کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اپریل