?️
سچ خبریں:تائیوان نے غرب اردن میں صہیونی بستیوں میں سرمایہ کاری کر کے خود کو قابضین کی صف میں شامل کر لیا ہے،ماہرین اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی سطح پر ایک خطرناک سیاسی قمار قرار دے رہے ہیں۔
وہ جزیرہ جو برسوں سے چین سے علیحدگی اور عالمی سطح پر قانونی حیثیت حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، اب صہیونی بستیوں میں براہ راست سرمایہ کاری کر کے قابضین کی صف میں شامل ہو چکا ہے,تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور تائیوان کی جانب سے عالمی تعلقات میں ایک خطرناک جُوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی
تائیوان، جو تاریخی و قانونی طور پر چین کا حصہ ہے، گزشتہ دہائیوں سے علیحدگی پسندی کی آگ میں جل رہا ہے۔ اس چھوٹے مگر شورش پسند جزیرے نے عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکہ اور حتیٰ کہ اسرائیل جیسے قابض و ناپسندیدہ عناصر کا سہارا لینے کی کوشش کی ہے۔
تائیوانی علیحدگی پسندوں نے اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اب فلسطینی عوام کے خون پر قدم رکھ کر، اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا کر بین الاقوامی تعلقات میں اپنا مقام مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے اسی اسرائیل کو اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔
ایک سال پہلے کی بات ہے، جب بیروت میں حزب اللہ کے مجاہدین کے ہاتھوں میں موجود تائیوانی ساختہ پیجرز پھٹنے سے انسانی سانحہ پیش آیا۔
اگرچہ اس وقت تائیوانی کمپنی نے اس دہشت گردی سے لاتعلقی کا اظہار کیا، مگر اب خود تائیوانی حکومت نے فلسطینی علاقوں میں براہ راست سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک چونکا دینے والے قدم میں، تائیوان کی نمائندہ ابی یا-پنگ لی (Abby Ya-Ping Lee) نے اسرائیلی عہدیدار اسرائیل گنژ، جو شمالی القدس میں صہیونی بستیوں کے انچارج ہیں، سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ تائیوان «شعار بنیامین» سٹی میں ایک طبی مرکز کی تعمیر کے لیے مالی مدد دے گا۔
جب تائیوانی نمائندہ سے مالی مدد کی تفصیلات پوچھی گئیں، تو انہوں نے انسان دوستی کی آڑ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی ادارۂ صحت کے اصولوں کے مطابق سب کے لیے صحت کے حق پر عمل کرتے ہیں۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی بستیوں میں طبی مرکز کی تعمیر کا فیصلہ، انسانی نہیں بلکہ سراسر سیاسی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیل غزہ میں اپنے مظالم کے باعث عالمی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔
گلایدر ہرناندز، پروفیسر آف انٹرنیشنل لا (یونیورسٹی آف لیوین، بیلجیم) نے اسے ایک بےمثال اور خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ امداد اسرائیلی قبضے کی بالواسطہ توثیق سمجھی جا سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا کہ یہ بات بھی اہم ہے کہ اسرائیل کے قریبی اتحادیوں نے بھی کبھی غرب اردن پر اسرائیلی حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا۔ یہ اقدام تائیوان کی بین الاقوامی حمایت کو، خاص طور پر جنوبی ممالک اور یورپی یونین میں، متاثر کرے گا,اسی طرح چینی ماہر مشرق وسطیٰ فَن خونگدا کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی قمار تائیوان اور اسرائیل دونوں کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں چین اور اسرائیل کے تعلقات میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی، جب صہیونی پارلیمان (کنیسٹ) کے رکن بوعاز توپوروفسکی نے تائیوان کا دورہ کیا۔ چین نے اس اقدام کو واحد چین کے اصول کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔
جبکہ چین نے یہاں تک قدم بڑھایا کہ اس نے اپنے مزدوروں پر صہیونی بستیوں میں کام کرنے پر پابندی لگا دی، تائیوان اس وقت خود کو عالمی تنہائی کا شکار بتاتا ہے، لیکن اسی تنہائی سے نکلنے کے لیے اب وہ فلسطینی سرزمین پر قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کا براہ راست حمایتی بن چکا ہے۔
تو کیا تائیوان نے خود کو انصاف پسند اقوام سے الگ کر کے قابضین کی صف میں شامل کر لیا ہے؟
کیا ایک جزیرہ، جو آزادی کا دعویدار ہے، ظلم اور قبضے کے ملبے پر اپنے لیے پناہ ڈھونڈ سکتا ہے؟
ان سوالات کا جواب وقت دے گا، مگر ایک بات طے ہے کہ تائیوان نے اپنے اس اقدام سے نہ صرف چین بلکہ پوری عالمی رائے عامہ کے ساتھ ایک شدید ٹکراؤ مول لے لیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستانی ہیلتھ ورکرز اور طبی عملے کا غزہ کی حمایت میں مارچ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور
مئی
وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا اہم فیصلہ
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں نئے چہرے
مارچ
نیویارک ٹائمز: نیتن یاہو نے غزہ پر ٹرمپ کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال
جنوری
اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف نیتن یاہو کی بیہودہ گوئی اور عراقی مزاحمت کو دھمکیاں
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اقوام
ستمبر
اسپین کی اسرائیل کے خلاف احتجاجی کارروائی؛ عالمی کپ سے دستبرداری کا امکان
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل
ستمبر
ریویو ایکٹ لاگو ہوا تو ازخود نوٹس والے سب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے، جسٹس منیب اختر
?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے
جون
شام میں نئی مساوات؛ کیا حزب اللہ نے اپنی قوت مدافعت حاصل کر لی ہے؟
?️ 8 مئی 2026سچ خبریں:حزب اللہ کا اسٹریٹجک احتیاط کے مرحلے سے باہر نکلنا اور
مئی