?️
سچ خبریں:محمد بن سلمان نے مغربی ممالک میں اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیےجن کا اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے منفی نتائج اب بھی سعودی عرب کے سیاسی، اقتصادی یہاں تک کہ تفریحی ماحول پر حاوی نظر آتے ہیں جس کی ایک مثا ل یہ ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کرنے سے انکار کر دیا جو خاشقجی کے قتل کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ کمپنیاں جنہوں نے خاشقجی کے قتل اور انسانی حقوق کے گروپوں کے ساتھ رابطوں کے بعد سعودی عرب کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا عہد کیا تھا، ان میں سے کچھ نے جان بوجھ کر اور خفیہ طور پر سعودی عرب کے ساتھ تجارت کی تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان بھی نہ پہنچے اورسعودی پیسے بھی مل جائیں۔
درایں اثنامبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اور اس ملک کی تفریحی تنظیم کے زیر اہتمام ہیپی نیس ایوارڈز کے میلے مین کچھ فنکاروں کی سعودی عرب میں داخلے سے ہچکچاہٹ کا اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ سعودی عرب کی ساکھ بگڑ چکی ہے،یادرہے کہ اس میلے کا اہتمام ریاض میں سعودی انٹرٹینمنٹ بورڈ کے سربراہ ترکی الشیخ نے کیا تھا جس میں کئی اعلیٰ بین الاقوامی فنکاروں نے شرکت نہیں کی ۔
یادرہے کہ فیسٹیول میں شرکت کے لیے اعلیٰ امریکی ستاروں اور زیادہ معاوضہ لینے والی فلموں کے مالکان کو راغب کرنے میں سعودی حکومت کی ناکامی کی وجہ انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب کا سیاہ ریکارڈ ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے سعودی عرب میں ہیپی نیس ایوارڈز کا انعقاد کرنے والی میڈیا کمپنی کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جبکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کمپنی نے سعودی عرب میں اپنا کام بند کرنے کا وعدہ کیا تھا، یہ انکشاف اس کمپنی کے لیے ایک بہت بڑا سکینڈل اور سعودی حکام کے لیے بڑی شرم کی بات ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کے صرف تین سال بعد وائس میڈیا کمپنی نے ثابت کردیا کہ وہ صرف پیسے کی پیچھے ہے ، اسی لیے وہ سعودی عرب کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کے اپنے وعدے سے دستبردار ہو گئی ہے جبکہ 2020 میں اس کمپنی کو سعودی عرب میں العلا جشن کا اہتمام کرنے کے لیے $20 ملین ملے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت میں اخلاقی سکینڈلز کے رجحان میں شدت
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے جلبوع جیل میں
دسمبر
ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بیٹھک,سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بہادر
دسمبر
خاتوں نے کال پر وزیر اعظم سے کس کام کی اجازت مانگی
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے
اپریل
کیا ایران کا پانی کا بحران اسرائیل سے بھی بدتر ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو
اگست
ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے امریکی ریستوران انڈسٹری پر اثرات
?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پابندیوں، بڑے پیمانے پر قانونی
جون
حزب اللہ اورع اسرائیل کی شروع
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں
جنوری
دنیا کا جوہری مستقبل، موت یا زندگی کی طرف
?️ 10 اگست 2025دنیا کا جوہری مستقبل موت یا زندگی کی طرف ایک ایسا جہان،
اگست
ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن
اگست