سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی غلط فہمی کو دورکرتے ہوئے ایک بار پھر دشمن کے خلاف سرخ لکیریں کھینچیں اور اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کا تجاوز منع ہے۔
الاخبارروزنامہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے جب جمعرات کی صبح جنوبی لبنان پر فضائی حملہ کیا اور اس ملک کی سرخ لکیروں کو عبور کیا نیز 2006 کی جنگ میں مزاحمت کی فتح کے بعد بنائے جانے والے قوانین کی خلاف ورزی کی تو شاید انھوں نے یہ تصوربھی نہیں کیا تھا کہ حزب اللہ فوری طور پر ان حملوں کا جواب دے گی۔
واضح رہے کہ سیف القدس کی جنگ اور صہیونی دشمن پر فلسطینی مزاحمت کی فتح کے بعد ، لبنانی مزاحمت کے خلاف اسرائیل کی حکمت عملی اس ملک میں اندرونی فتنوں کی تخلیق اور دم گھٹنے والے معاشی بحران پر مبنی تھی۔
تاہم حزب اللہ نے صہیونی جارحیت کا فوری جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت نے اپنی سرخ لکیروں کو از سر نو کھینچا ہے اور قابضین کی جانب سے لبنانی سرزمین پر کسی بھی قسم کی یلغار ممنوع ہےنیز دشمن کو مزاحمت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
درحقیقت حزب اللہ کے جواب نے دشمن کی غلط فہمی کو دور کر دیا اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیاجبکہ مزاحمت صہیونی دشمن کے خلاف جنوبی لبنان کے محاذ پر تنازعات کی مساوات اور قواعد کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہی اور صہیونیوں کی غلط فہمی دور کر دی جن کا خیال تھا کہ لبنان میں بگڑتے ہوئے معاشی اور رہائشی حالات کی وجہ وہ حزب اللہ کی مزحمتی طاقت کومتاثر کر سکتے ہیں ۔
تاہم لبنانی مزاحمت اور صہیونی دشمن کے درمیان حالیہ تصادم کا سب سے اہم نتیجہ درج ذیل سوالات کے جوابات میں مضمر ہےکہ کیا ہوتا اگر حزب اللہ اس مساوات کا جواب نہ دیتی جو صہیونی دشمن لبنان پر مسلط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
صیہونی دشمن کی بعد کی جارحیتیں کس حد تک ہونی چاہئیں اور لبنان اندورنی حالات میں ان کے کیا نتائج ہوں گے؟ آخر میں اسرائیل لبنانی عوام پر معاشی دباؤ کے ساتھ ساتھ اپنی جارحیت کو اس ملک کے اندر کیسے لا سکتا ہے؟ صہیونیوں کو اس ملک کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے لبنانی مزاحمت کے بارے میں غلط فہمی ہوئی جس کی وجہ سے انھوں نے اور لبنان کی خودمختاری پر حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
فروری
آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز
مئی
لبنان میں پھٹنے والے پیجر کہاں تیار کیے گئے تھے ؟تائیوانی کمپنی کا انکشاف
ستمبر
ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری
جنوری
30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی
ستمبر
فرخ حبیب کابلاول زرداری کے بیان پر ردعمل
نومبر
متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان
مئی
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
جنوری