امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟

امریکہ

🗓️

سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن پراکسی جنگوں کے ذریعے یورپ اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھانے کے لیے امریکہ کی مداخلت پسندانہ موجودگی کو ان دونوں بحرانوں کا مشترکہ نقطہ قرار دیا جاتا ہے۔

علاقائی اور عالمی بحرانوں میں مداخلت کرنے والے اداکار کے طور پر امریکہ کا کردار ہمیشہ حکومتوں کے درمیان رویے کے سب سے متنازعہ نمونوں میں سے ایک سمجھا جاتا رہا ہے، ایک ایسی حکومت جس کی عالمی تنازعات میں موجودگی زیادہ تر عدم استحکام اور بحرانوں کے حل تلاش کرنے میں تاخیر کا باعث ہوتی ہے،امریکن پیس (Pax Americana) ماڈل کے ظہور کے بعد کئی دہائیوں کے دوران، دنیا ابھی تک اس اہم سوال کا سامنا کر رہی ہے کہ عالمی بحرانوں میں امریکہ کا کردار اس قدر مشکوک اور مختلف کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:امریکی خارجہ پالیسی پر ملکی بحرانوں کا بھاری سایہ

دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ کی زیادہ تر علاقائی بحرانوں میں، خاص طور پر یورپ اور مشرق وسطیٰ میں مداخلت پسندانہ اور قابل اعتراض موجودگی رہی ہے،سرد جنگ کے دوران یورپ میں امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان تزویراتی محاذ آرائی نے براعظم کو دو مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم کر دیا اور واشنگٹن سوویت یونین کے ساتھ اسٹریٹجک تصادم کی وجہ سے یورپ میں کئی فوجی تنازعات کا سبب بنا،سرد جنگ کے خاتمے اور سوویت یونین کے خاتمے کے بعد کوسوو، بوسنیا ، ہرزیگووینا اور سربیا کے بحرانوں میں امریکہ کی مداخلت پسندانہ موجودگی رہی ہے،سرد جنگ کے بعد کے یورپ میں واشنگٹن کے کردار کا تجزیہ اقتصادی ترقی ، انضمام، سیاسی سلامتی اور نیٹو کی توسیع کے فریم ورک میں کیا جا سکتا ہے،یوکرین میں جنگ کے آغاز کے ساتھ امریکہ، سب سے اہم مداخلت کرنے والی قوت کے طور پر، عملی طور پر روس کے ساتھ جنگ ​​میں داخل ہوا۔

لیکن مشرق وسطیٰ کے خطے میں امریکہ کے کردار کو تلاش کرنے کا ایک اور رخ سے بھی تجزیہ کیا جا سکتا ہے، ترقی اور اقتصادی فوائد میں اضافے کے مقصد سے تیل کے شعبوں میں امریکی تیل کمپنیوں کی موجودگی نے تیل کے علاقوں پر اثر انداز ہو کر امریکہ کو اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کا سبب بنایا، اسرائیل کے حامی کے طور پر امریکہ کے کردار کو مشرق وسطیٰ کو بحران زدہ اور غیر مستحکم کرنے میں سب سے اہم عنصر کے طور پر تجزیہ کیا جا سکتا ہے،ایک ایسا مشرق وسطیٰ جو اسرائیل کی تشکیل اور جغرافیائی سیاسی تضادات، امریکہ کے کردار اور موجودگی کے ساتھ ایک مستقل صورت حال بن سکتا ہے۔

اس طرح کہ جولائی 1948میں پہلی عرب اسرائیل جنگ ، نومبر 1956نہر سویز کا بحران ،جون 1967 6 روزہ جنگ ،اکتوبر 1973 کی جنگ اور کیمپ ڈیوڈ کے امن معاہدے،مارچ 1978معاہدہ ، میڈرڈ کانفرنس (ستمبر 1991)، معاہدہ اوسلو 1 (ستمبر 1993)، اوسلو کانفرنس 2 (ستمبر 1995) اور کیمپ ڈیوڈ کانفرنس 2 (جولائی 2000) ، دو آزاد حکومتوں کا منصوبہ اور اقدام ابراہیم معاہدے (ابراہیم ایکارڈز) ابھی تک اس خطے کو استحکام اور سکون کی طرف نہیں لا سکے ہیں جبکہ ان تمام بحرانوں اور رجحانات میں امریکہ کا بڑا کردار رہا ہے۔

ریاستہائے متحدہ میں فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے میکرو ڈھانچے کے نقطہ نظر سے، اسرائیل، آمرانہ ڈھانچے کے حامل ممالک میں ایک غیر معمولی ہستی کے طور پر، ایک مضبوط ریاست کی خصوصیت کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھے،دوسری طرف، ایسا لگتا ہے کہ امریکی فیصلہ سازی کے ڈھانچے میں طاقت کی مساوات، خاص طور پر دو اہم ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں، بڑی اقتصادی میڈیا کمپنیوں، اور فوجی ڈھانچے میں طاقتور یہودی لابی (IPEC) کی موجودگی نے واشنگٹن کو اسرائیل کا سب سے بڑا حامی بنا دیا ہے، 7 اکتوبر کو غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے آغاز کے ساتھ ایک بار پھر اسرائیل کو امریکی سیاسی اور فوجی حمایت میں اضافے کے ساتھ یہ سوال اٹھتا ہے کہ امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟

پراکسی وار کو حالیہ دو بحرانوں کے لیے امریکی حکمت عملی کے مشترکہ نقطہ کے طور پر تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔
یوکرین میں پراکسی وار کی حکمت عملی استعمال کر کے امریکہ ایک کمزور روس اور انحصار کرنے والا یورپ بنانا چاہتا ہے، امریکی پالیسی سازوں کا اسٹریٹجک خیال اس حقیقت پر مرکوز ہے کہ روس کو جنگ اور کٹاؤ کے بحران کے عمل میں اقتصادی پابندیوں اور تنازعات کے ذریعے تزویراتی اور جغرافیائی سیاسی نقل و حرکت اور حتیٰ کہ داخلی تبدیلیوں کو کم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

مشرقی ایشیا (پیوٹ ٹو ایشیا) پر امریکہ کی توجہ کے ساتھ، واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنے فوجی اخراجات کو کم کرنے اور چین کو محدود کرنے کے لیے اپنی فوجی توجہ مشرقی ایشیا کی طرف موڑنے کی کوشش کی، لیکن دوسری طرف مشرق وسطیٰ کو اسرائیل کی طرف مائل کرنے کی پالیسی اختیار کرتے ہئے اس نے مشرق وسطیٰ کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور خطہ میں اسرائیل کے کردار اہم بنانے کی کوشش کی،تاہم غزہ جنگ کے آغاز نے اسرائیل اور امریکہ کے لیے مختلف حالات پیدا کر دیے اور بحران کا آغاز اور جنگ کے دائرہ کار میں اضافے کی وجہ سے امریکہ نے اسرائیل پر مرکوز سکیورٹی تجویز کو عملی جامہ پہنانے نیز مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی پراکسی فورس کے ذریعے کردا ادا کرنے کی کوشش کی ۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟

آخر میں، اگرچہ یوکرین اور غزہ کی جنگ کے بارے میں امریکی نقطہ نظر میں مشترک نکات ہیں، لیکن دونوں بحران اپنی نوعیت اور الگ الگ جغرافیائی سیاست کی وجہ سے مختلف ہیں، تاہم یہ دونوں جنگیں امریکہ اور جو بائیڈن کی حکومت کے لیے کیا لے کر آئیں، ایک داغدار امیج کے سوا کچھ نہیں،امریکہ کا وقار ملکی اور دنیا میں رائے عامہ میں اس طرح نہیں رہے گا ،جس طرح سے واشنگٹن یوکرین کی حمایت کرتا ہے اس سے امریکی ٹیکس دہندگان کو بائیڈن انتظامیہ سے مزید مایوسی ہوئی ہے اور اس کے اسرائیل کی حمایت کے انداز کی وجہ سے بھی عالمی رائے عامہ میں منفی رویوں کا اضافہ ہوا ہے نیز اس ملک کا امیج کم ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

مصری عوام کے بارے میں صیہونی میڈیا کا عجیب اعتراف

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:زمان اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیل میں سمجھوتہ کے حامی بھی

مغربی کنارے میں حماس کی سماجی مقبولیت؛امریکی اخبار کی زبانی

🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں حالیہ دنوں

’اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے‘، تحریری فیصلہ جاری

🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ

ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی 

🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات

لبنان کی جنگ میں اسرائیلی فوج مشکلات کا شکار، داخلی اختلافات اور جانی نقصان میں اضافہ

🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو شدید جانی نقصان کا سامنا

صیہونی شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں:عرب لیگ

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب لیگ نے شام کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے

شام کی صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے اتحاد کی حمایت

🗓️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

ایف آئی اے نے یوٹیوبر اسد طور، عمران ریاض کو طلب کر لیا

🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے