ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ

ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے تکلیف پہنچانے والے لوگوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں اور اُن کے ساتھ رہیں جو آپ کے ساتھ اچھے ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اُن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے جن کے لیے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لیے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت، ہماری مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں،  ان مہربان روحوں کی تعریف کریں جو صرف آپ کے لیے بھلائی چاہتے ہیں، وہ جو بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، رات کے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہمیں ایسے مہربان لوگوں کی کوششیں معمولی لگ سکتی ہیں کیونکہ وہ شاید آپ کی زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں بنتے لیکن وہ وہی ہیں جو آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔‘آخر میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ایسے خوبصورت لوگوں کی تعریف کریں کیونکہ وہ نایاب ہیں۔‘

مشہور خبریں۔

امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں

مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر

ٹرمپ گالف کلب کے سامنے امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرین کا ایک

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت

?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد

غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز

?️ 2 فروری 2021غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز اسلام

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان

?️ 3 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں

دہشت گردوں کے لیے ہمارے پاس حیرت انگیز منصوبے ہیں:الحشد الشعبی

?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا

شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے