ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی افواہیں

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی افواہیں ہیں۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں میں دونوں اداکاروں کو بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مبینہ طور پر ایک ہی لوکیشن سے تصاویر شیئر کیں۔

اگرچہ دونوں نے ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم دونوں کا ملنا اور دونوں کی جانب سے ایک ہی لوکیشن کی تصاویر شیئر کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار جلد ہی بھارتی فلم میں دکھائی دیں گے۔

زوم انٹرٹینمنٹ‘ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور ’سردار جی 3‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

اگرچہ ’سردار جی 3‘ کی ٹیم سے منسلک افراد نے بھی ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کوئی خیال ظاہر نہیں کیا، تاہم اس باوجود سوشل میڈیا صارفین اور دونوں اداکاروں کے مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے ایک ساتھ کام کرنے کی افواہیں بھارتی اور پاکستانی شوبز میڈیا پر پھیل گئیں، تاہم اس باوجود دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

ماضی میں بھی دونوں اداکاروں کو ایک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں آنے پر ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلا لیا تھا۔

اب چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر ممکنہ طور پر مختصر کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

’سردار جی تھری‘ میں اداکارہ نیرو باجوہ بھی شامل ہوں گی اور ممکنہ طور فلم کو رواں برس کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

’سردار جی‘ سیریز کی پہلی دو فلمیں کامیاب ہوئی تھیں، سیریز کی پہلی فلم 2015 جب کہ دوسری 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم

🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب

یمن کی تیل کی آمدنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کافی ہے: صنعاء

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے اس ملک کے

اسرائیل کو ریاست نہیں مانتے، گوہر رشید اور شوبز شخصیات کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

🗓️ 24 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستانی شوبز شخصیات

آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

🗓️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی

اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا

🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات

امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف بڑا بیان، روس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

🗓️ 17 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

چور کی داڑھی میں تنکا

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے

’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پریوینشن آف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے