گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ حنا الطاف صفائی سے لےکر کھانا پکانا اور کپڑوں دھلائی سب کام دونوں مل کر کرتے ہیں۔

آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے ندا یاسر کے خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی، اداکار جوڑے کے وائرل کلپ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ندا یاسر نے جوڑے سے سوال پوچھا کہ ’اگر گھر میں کام کرنے والے ملازم نہ آئیں تو وہ گھر کو کس طرح مینج کرتے ہیں؟ جس پر آغا علی نے جواب دیا کہ ’میں یہ بات سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر میں کام کرنے والے ملازم نہیں ہیں، گھر کی صفائی، کپڑے دھونے اور کھانا بنانے اور کپڑوں کی استری کرنے کے لیے کوئی ملازم نہیں ہیں، یہ سب کام ہم خود کرتے ہیں‘۔

آغا علی اور حنا الطاف نے بتایا کہ 9 ماہ قبل جب وہ نئے گھر میں شفٹ ہوئے تھے تو انہوں نے گھر میں کوئی ملازم نہیں رکھا تھا۔

آغا علی نے بتایا کہ وہ کچھ یوٹیوبرز اور اداکاروں سے متاثر تھے جو ملک سے باہر رہتے ہیں اور ان کے روزمرہ کے کاموں میں ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے بھی فیصلہ کیا کہ ہم خود اپنے گھر کو صفائی کریں گے، ہم خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، اور گھر کی صفائی وغیرہ حنا کرتی ہے۔

آغا نے کہا ’ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے‘۔

حنا الطاف نے کہا کہ گھریلو ملازمین کی موجودگی میں پرائیوسی بھی متاثر ہوتی تھی، تاہم اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی’۔

جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ شادی سے قبل بھی گھر کا کام خود کرتی تھیں؟ جس پر حنا نے جواب دیا کہ ’میں تھوڑا بہت کام خود کرتی تھی تاہم ایک ملازم ہمارے گھر میں تھی، لیکن گزشتہ 9 مہینوں سے پہلی بار میں خود پورے گھر کا کام خود کررہی ہوں‘۔

آغا علی نے کہا کہ میں دوسروں کو بھی یہ تاکید کرتا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے کام کا خود خیال رکھیں اور دوسروں پر انحصار نہ کریں کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے اور یہ خود کو فٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی لوگوں کو دیکھتا تھا، تو سوچتا تھا کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے کہ ہم اپنا کام دوسرے سےکرواتے ہیں، اور خود نہیں کرتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی ہے، جب مجھے کام سے چھٹی ملتی ہے تو میں گھر میں خالی ہاتھ نہیں بیٹھتا۔

یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی 22 مئی 2020 کو ہوئی۔ دونوں کی جوڑی کو اس وقت کے ڈرامے دل گمشدہ میں بے حد پسند کیا گیا۔ بعد میں یہ آن اسکرین جوڑی حقیقی زندگی کی جوڑی بن گئی۔

شادی کے بعد شوبز کے اس جوڑی نے ایک ساتھ ایک شو کی بھی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت جموں وکشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابی ڈرامہ رچا رہی ہے

?️ 25 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

پاکستان میں گرجا گھروں پر حملے کی وجہ؟ 

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:کل مصر کے الازہر نے مشرقی پاکستان میں متعدد گرجا گھروں

آئی ایم ایف کی شرط پر دوستوں سے پیسے لانے کیلئے نئے آرمی چیف سمیت سب نےکوششیں کیں، وزیراعظم

?️ 15 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئی ایم ایف 

عاشورہ کی رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی عالمی میڈیا میں جھلک رہی ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: عاشورہ کی شب حسینی کے لیے ماتمی تقریب میں رہبر

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے سیڑھیوں پر لڑکھڑانے کا مذاق اڑادیا

?️ 23 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) کچھ دن پہلے امریکا کے صدر جوبائیڈن کی ایک

راک نے وین ڈیزل پر کیا  الزام لگایا؟

?️ 31 دسمبر 2021کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا

وزیراعظم 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں

برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے