کپل شرما طرز کا شو کرنے جا رہا تھا، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، شکیل صدیقی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں کپل شرما طرز کا ایک شو کرنے جا رہے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدہ حالات کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

شکیل صدیقی نے حال ہی میں وکی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

شکیل صدیقی نے بتایا کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین معین اختر اور کامیڈین عمر شریف عظیم انسان تھے، وہ ان کی آنکھیں تھے اور ان دونوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر شریف کے ساتھ اتنا وقت گزارتے تھے کہ اگر یہ کہا جائے کہ عمر شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے تھے تو غلط نہ ہوگا، کیونکہ وہ روزانہ بارہ بارہ گھنٹے ساتھ کام کرتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بڑا رسک لیا ہے، کیونکہ اپنے نام سے کوئی شو کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، اگر شو کامیاب نہ ہو تو انسان کا ذاتی نام بھی متاثر ہوتا ہے۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ وہ کبھی ایسا رسک نہیں لے سکتے، تاہم 2008 میں بھارت میں ان کا ایک شو ’میڈ اِن چائنا شکیل صدیقی‘ شروع ہونے والا تھا، جس کا سیٹ بھی تیار تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے حالات خراب ہونے کے باعث انہیں واپس پاکستان آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کپل شرما واقعی ایک باصلاحیت فنکار ہیں، اگر ان میں صلاحیت نہ ہوتی تو وہ آج اس مقام پر نہ ہوتے۔

یاد رہے کہ 2008 میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس وقت شدید کشیدہ ہو گئے تھے، جب نومبر میں ممبئی میں دہشت گرد حملے ہوئے، جنہیں ’26/11 حملے‘ کہا جاتا ہے۔

ان حملوں میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور بھارت نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا۔

بعدازاں پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور پاکستانی تھے، تاہم واضح کیا گیا کہ ریاست کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں ان حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے اور متعدد منصوبے معطل کر دیے گئے۔

مشہور خبریں۔

وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری

?️ 4 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے

سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ

?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں

نیتن یاہو کا دیوانہ پن، ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مانگی بھیک

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ

عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی

?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے

عالمی بینک کا افغانستان کی رکی ہوئی ۵۰۰ ملین ڈالر رقم جاری کر نے کا ارادہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین

اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال

ایک محاذ ایک قوم

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل

صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے