ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئن بن گئی ہیں۔سروے کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف 7.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں، دیپیکا پڈوکون 6.8 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پریانکا چوپڑا 6.3 فیصد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن ہیں۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے نے سروے یہ جاننے کے لیے کیا کہ بھارتی عوام کونسی اداکارہ کو بالی ووڈ کی بہرتین ہیروئن سمجھتے ہیں۔
اس سروے کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف 7.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں، دیپیکا پڈوکون 6.8 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پریانکا چوپڑا 6.3 فیصد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کنگنا رناوت4.9 ووٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ کرینہ کپور خان 3.6 فیصد ووٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ کترینہ کیف کا گزشتہ سال 2021 اُن کے لیےہر اعتبار سے ہی بہترین سال رہا۔
اگر اداکارہ کے بالی ووڈ کیریئر کی بات کریں تو اُن کی بلاک بسٹر فلم ’سوریاونشی‘ نے بھارت میں سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے پرباکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب نجی زندگی میں بھی سال 2021 کترینہ کیف کے لیے خوشیوں بھرا سال ثابت ہوا اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔.
مشہور خبریں۔
افغان طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود روابط ضروری ہیں، منیراکرم
ستمبر
کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحٰق ڈار
مارچ
کشمیری عوام کو دہائیوں سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے: شمیم شال
مارچ
آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال
ستمبر
قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے خیانت کررہے ہیں
اپریل
سندھ کے اعلی افسران کرپشن ریفرنسز میں مقدمات کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں
نومبر
بعض مغربی ممالک فلسطینیوں کی حمایت میں عربی حکومتوں سے بہت آگے ہیں: یمن
جون
امریکی تاریخ کا سب نفرت انگیز نائب صدر
جون