?️
کراچی: (سچ خبریں) رواں سال نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی ٹیم نے ’ڈراما آئیکون ایوارڈز 2023‘ کی تقریب میں 8 ایوارڈز اپنے نام کرلیے جن میں اداکار محب مرزا کو بہترین اداکار اور رضیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نئی اداکارہ شہیرہ جلیل الباسط کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کچھ روز قبل ڈراما آئیکون ایوارذ 2023 کی تقریب منعقد ہوئی جہاں معاشرے میں لڑکیوں کے تعلیم کے حصول اور سماجی مسائل پر مبنی ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی ٹیم نے 8 ایوارذز اپنے نام کیے۔
آئیکون ایوارڈز میں ڈراما سیریل ’رضیہ‘ نے بہترین اداکار اور اداکارہ کے علاوہ بہترین منی سیریز، بہترین سنیماٹوگرافی، بہترین رائٹر، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اور بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارذ اپنے نام کیے۔
اداکار محبت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی ایوارڈ کے ساتھ تصاویر شئیر کی اور کیپشن کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈراما سیریل رضیہ نے 8 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جبکہ ڈرامے میں ’رضیہ‘ کے والد ’سلیم‘ کا کردار کرنے پر انہوں نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔
ساتھ ہی محب مرزا نے ایوارڈز کی تقریب کے ججز اور جیوری کو بھی سراہا جن میں مرینا خان، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مکرم کلیم شامل تھے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا اور مومل شیخ کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’آپ کی پرفارمنس کے بغیر سلیم نامکمل تھا، تقریب میں آپ کی کمی کو بہت محسوس کیا۔‘
اس کے علاوہ ڈرامے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’رضیہ‘ کا روپ دھارنے والی شہیرا جلیل الباسط نے حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا پہلا ایوارڈ تھا۔
ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں، انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پُرجوش انداز میں کہا کہ انہوں نے پہلی بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
شہیرا نے مزید لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک خاص رات تھی کیونکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکاراؤں مرینا خان، بشریٰ انصاری، حنا دلپذیر، روبینہ اشرف اور دیگر کے سامنے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کیا۔‘
’رضیہ‘ کو حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور یہ محدود اقساط پر مبنی ڈراما تھا۔
’رضیہ‘ کی کہانی کم عمری میں شادی، خواتین کے ساتھ نامناسب اور ناروا سلوک سمیت بیٹیوں پر بیٹوں کو ترجیح دیے جانے جیسے مسائل سمیت دیگر معاملات کے گرد گھومتی ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح سماج میں بیٹیوں کے اوپر بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور کیسے بیٹیوں کو والدین اپنے اوپر بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔
’رضیہ‘ کا کردار نئی اداکارہ شہیرہ جلیل الباسط نے ادا کیا تھا جب کہ ان کی والدہ کا کردار مومل شیخ اور والد کا روپ محب مرزا نے دھارا تھا۔
ڈرامے میں ماہرہ خان نے ایک ایسا کردار ادا کیا تھا جو چوراہوں اور چوکوں پر تھیٹر کی طرح محفل سجاکر لوگوں کو فرسودہ روایات سے متعلق معلومات فراہم کرتی تھیں اور خواتین کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی تھیں۔
مشہور خبریں۔
وائس میسج بھیجنے سے قبل سننے کا طریقہ کار
?️ 26 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)کیا واٹس ایپ صارفین وائس ریکارڈنگ کے بعد متعلقہ فرد
اکتوبر
روسی ہائپر سونک میزائل کی خصوصیات اور مغرب کو پیغام
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے اتکمز جیسے طویل فاصلے والے مغربی میزائلوں
نومبر
انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پی ٹی سی ایل
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی
جنوری
ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر
جولائی
سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں
جون
سندھ میں گورنر راج لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا:شیخ رشید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
مارچ
عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرکے زائرین کی حفاظت کریں: مقتدیٰ صدر
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے
ستمبر
نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کشیدگی کا شکار
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کی کابینہ کے ایک
نومبر