?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ تعاون کرنے والے برطانوی گلوکار زین ملک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گانا ’تو ہے کہاں‘ بہت پسند تھا اور وہ اس تعاون پر بہت خوش ہیں۔
امریکی میوزک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بل بورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے زین ملک گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے ان سے گانا ’تو ہے کہاں‘ پر ایک ساتھ کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔
زین ملک کا کہنا تھا کہ انہیں یہ گانا بہت پسند ہے اور امید کرتے ہیں کہ ان کے مداحوں کو بھی یہ گانا بے حد پسند آئے گا۔
پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کے گلوکار احد، اسامہ، اور رافع نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور وہ اس تعاون پر بہت زیادہ پرجوش تھے،۔
ان کا کہنا تھا کہ گانا ’تو ہے کہاں‘ ان کے ایک خاص مقام رکھتا ہے، زین ملک کی آواز میں جب پہلی بار گانا سن کر وہ حیران تھے، گلوکاروں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی میوزک کو عالمی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔
زین ملک کا آخری گانا 2021 میں ’نوبڈی از لسننگ‘ ریلیز ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے کوئی گانا ریلیز نہیں کیا، تقریباً دو سال بعد زین ملک اب میوزک میں کم بیک کرنے والے ہیں اور پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ان کا تعاون اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اب میوزک کی طرف دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔
گانا ’تو ہے کہاں‘ کو یوٹیوب پر کروڑوں لوگ سن چکے ہیں اور پاکستان، بھارت میں اسپاٹی فائی کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہپ ہاپ بینڈ ’اور‘ کی جانب سے یوٹیوب پر 2021 میں ریلیز کیے گئے گانے کے اپڈیٹڈ ورژن ’تو ہے کہاں‘ گانے کی ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں زین ملک نے گانے کےکچھ بول اردو میں گنگنائے تھے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ زین ملک پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار ہیں، ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اب حال ہی میں طویل عرصے بعد زین ملک نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانے کی ویڈیو میں اردو بول گنگنائے ہیں، زین ملک کے اردو بولنے اور سمجھنے والے پرستاروں کے لیے یقیناً بہت بڑا اور خوشگوار سرپرائز ہے۔
زین ملک کے اردو گانے کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور زین کے سیکڑوں پرستاروں نے ٹوئٹر پر گانے سے متعلق اپنے پرجوش جذبات کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی حکمران جماعت کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے 81 صوبوں میں ترکی کی سیاسی جماعتوں اور کرنٹوں
اپریل
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، مجاہد انور
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد{ سچ خبریں} ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے
فروری
ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام
فروری
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی
خیبرپختونخوا: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتار
?️ 24 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو انسداد
نومبر
صیہونی کیوں غزہ پر زمینی حملہ نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے
اکتوبر
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
?️ 23 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی
ستمبر