ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا بھی ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کا نوجوان حسن زاہد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

رواں سال جون میں اسلام آباد کی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو شادی سے انکار کرنے پر 22 سالہ عمر حیات نے بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا اور وہ اب مقدمے کی سماعت کے مراحل سے گزر رہا ہے، تاہم ایسے واقعات سے نوجوان نسل کو ابھی تک کوئی عبرت حاصل نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب جعفری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ثنا یوسف کی دوست ہیں اور انہیں بھی لاہور کا نوجوان حسن زاہد، عمر حیات کی طرح ہراساں کر رہا ہے۔

سامعہ کے مطابق یہ شخص 2 سے 3 ماہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ان سے مسلسل شادی کرنے کی درخواست کر رہا ہے اور انہیں اسٹاک کر رہا ہے۔

ویڈیو میں سامعہ نے بتایا کہ شام کے وقت یہ شخص ان کے گھر آیا، والدہ کی بیماری اور گھر میں بھائی کی غیر موجودگی کی وجہ سے جب وہ گیٹ کھولنے کے لیے باہر گئیں تو اس نے ان کا موبائل چھین لیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا، جب انہوں نے موبائل واپس لینے کی کوشش کی تو انہیں زبردستی گاڑی میں گھسیٹ لیا، جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

سامعہ نے واضح کیا کہ وہ ثنا کی طرح موت کے منہ میں نہیں جانا چاہتیں اور اس لیے اپنا کیس آئی جی اسلام آباد کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کی، رپورٹ درج کی گئی اور تمام تفصیلات حاصل کر کے اس پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جلد یہ شخص گرفتار کر لیا جائے گا اور وہ عوام کو مزید تفصیل سے آگاہ کریں گی۔

سامعہ جعفری نے آئی جی اسلام آباد سے درخواست کی کہ اس طرح کی ہراسگی کی شکار دیگر لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس شخص پر عائد ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی میں زبردستی بٹھانے کے دوران انہیں چوٹیں بھی آئیں، جن کے نشانات ان کے چہرے پر موجود ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سامعہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں ان کے گھر کے سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے حسن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے اور وہ اس وقت ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کے مطابق اگر اسے ضمانت مل گئی ہے تو ان کی جان پر دوبارہ سے خطرہ منڈلانے لگے گا، تاہم اسلام آباد پولیس انہیں سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر

اسرائیل نے میڈیا وار کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 8 ستمبر 2025اسرائیل نے میڈیا وار کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ

بنوں میں پولیس لائنز پر حملہ، 4 اہلکار شہید، پانچوں دہشت گرد ہلاک

?️ 15 اکتوبر 2024بنوں: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں اقبال شہید

پی آئی اے نے آج کے لئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کابل سےغیرملکی

اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی غیر عاقلانہ

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے دعویٰ کیا کہ تیل

سعودی حکام کا قانونی خلا کو پُر کرنے کے لیے تلوار کا سہارہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:2015 کے آغاز سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک،

روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے