ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ انداز

شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کے سوالوں کے  مزاحیہ انداز میں جواب دئے اور ان کا اپنے بارے میں یہ    ماننا ہے کہ وہ اتنے عظیم ہیں کہ ان میں انا بالکل بھی نہیں ہے جس پر انہوں نے قہقہ بھی لگایا اور مداحوں سے بات چیت کر کے لطف اندوز ہوئے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے مداح سے بات چیت کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن کیا، جس میں اپنے پراجیکٹس اور مداحوں کے سوالوں کے مزاحیہ انداز میں جواب دیے۔انہوں نے ساتھی اداکار سلمان خان و عامر خان کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور عامر خان کی پسندیدہ فلمیں بھی بتائیں۔ایک صارف نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’سر سب کہتے ہیں آپ میں انا بہت ہے کیا یہ سچ ہے؟‘

شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں تو اتنا عظیم ہوں، مجھ میں انا بالکل نہیں ہے، اس جواب کے ساتھ ہی انہوں نے قہقہ بھی لگایا۔اداکار کے مداح نے یہ سوال کیا کہ آپ دوستی نبھانے میں ماہر نہیں رہے، اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے بچے میرے بہترین دوست ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں کنگ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو بہت مِس کیا۔سیشن کے اختتام میں اداکار نے کہا کہ وہ سب کو جواب نہ دے سکے اس کیلئے معذرت خواہ ہیں، اور مداحوں  سے بات چیت کر کے لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر  4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، 15 منٹ کے ’آسک ایس آر کے‘ کے سیشن میں انہوں نے مداحوں کے جوابات دے کر ان کی شکایت دور کردی۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل سدھانت آنند کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں دپیکا پڈوکون ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ

اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایہود اولمرت، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے

کیا نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے صلح ہو سکتی ہے؟ برطانوی اخبار کی زبانی

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کی

چین کا امریکی عہدیدار کو تلخ جواب

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان

مقاومت کس طرح خطے کا کمپاس بن گئی؟ / صہیونی منصوبے کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:  اس حقیقت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ

یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے

نواز شریف کی رپورٹس پرپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

?️ 21 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مغربی ممالک یوکرین سے کیا چاہتے ہیں؟یوکرینی صدر کی زبانی

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے روسی حملوں میں اضافے کے بارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے