کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے نیوزی لینڈ، انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی پرہمایوں سعیدنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی دو ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کے جذبے کو ختم نہیں کرسکتیں۔ان شاء اللہ ہم واپس ابھریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انگلش بورڈ کے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کی خبر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مایوس کن اور شرمناک فیصلہ ہے۔
فلم اسٹار نے کہا کہ ان تمام سازشوں کے باوجود ہم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر ابھریں گے۔اداکار نے کہا کہ ہم نے پہلے اس سے زیادہ بڑے چیلنجز کا سامنا کیا اور ان پر قابو پایا۔ کوئی بھی دو ٹیمیں پاکستان کے کرکٹ کے جذبے کو کبھی نہیں ختم کر سکتیں۔ہمایوں سعید نے لکھا کہ انشاء اللہ ہم واپس ابھریں گے اور دنیا کی نمبر ون ٹیم کے طور پر واپس آئیں گے۔
دوسری جانب خوبرو اداکارہ صبا قمر بھی پہلے نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے اعلان سے افسردہ دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے افسردہ ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم سو فیصد اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ انشاءاللّٰہ ہم جلد دوبارہ مضبوط ہو کر اٹھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار
مارچ
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
مارچ
بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟
فروری
یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ
دسمبر
اسرائیلی سوسائٹی میں افراتفری
اپریل
پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا
مئی
حماس کے ہاتھوں 35 اسرائیلیوں گرفتار
اکتوبر
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت
مئی