نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے: ماہرہ خان

ماہرہ خان کی سالگرہ پر مداحوں کا نیک خواہشات کا اظہار

🗓️

کراچی (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے معاشرے نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصوروار سمجھا جاتا ہے اس معاشرے  میں ‘ریپ’ اور ‘استحصال’ کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھ کر ان سے نا مناسب سوالات کیے جاتے ہیں۔ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ملزم کو پکڑنے کے بجائے اسی خاتون سے غلط سوالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے پاکستانی نژاد برطانوی میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار عتیقہ چوہدری کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف پاکستانی معاشرے میں استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھنے جیسے مسائل پر بات کی بلکہ انہوں نے شوبز سمیت معاشرتی برائیوں پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ صرف مخصوص فلم سازوں، مصنفوں اور پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ماہرہ خان کے مطابق اگر ان کے ڈراموں اور فلموں کا جائزہ لیا جائے گا تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے مختلف طرح کی سوچ اور کہانیاں پیش کرنے والے افراد کے ساتھ کام کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک میں ‘ریپ، جنسی ہراسانی اور استحصال’ کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہی قصور وار سمجھ کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے غلط سوالات کیے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ملزم کو پکڑنے کے بجائے اسی خاتون سے غلط سوالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق ہی سوالات شروع کیے جاتے ہیں کہ وہ جائے وقوع پر اکیلی کیوں گئی تھیں؟ وہ وہاں کیا کر رہی تھیں اور وہ جس کے ساتھ تھیں، وہ ان کا بوائے فرینڈ تھا؟اداکارہ کے مطابق مذکورہ تمام سوالات غلط ہیں اور ان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ایسی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کو قصور وار سمجھنے اور ان سے ہی سوالات کرنے والی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے ٹیلی وژن (ٹی وی) اور فلمیں بھی کام کر سکتی ہیں۔

اسی حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے 2017 کی فلم ‘ورنہ’ میں ‘ریپ’ کا نشانہ بننے والی ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو مجرم سے بدلہ لیتی ہے تو لوگوں نے ان سے سوالات کرنا شروع کیے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کا مشاہداتی ٹاور، صیہونی حکومت کے کمانڈروں کا نیا خواب

🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کی رضوان بٹالین نےاس ملک کی جنوبی سرحدی دیوار

جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب

🗓️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعا مسترد

🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من

غزہ والوں کی ہمدردی کے دعوے بھی اور انہیں مارنے کے بم بھی؛امریکی منافقت کا ایک اور ثبوت

🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے

نیتن یاہو کے خلاف مسلسل 24ویں ہفتے مظاہرے جاری

🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتہ کو مقبوضہ علاقوں کے مکینوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو

شام میں امریکی و مغربی مفادات کا حامل چیک جمہوریہ کا سفارتخانہ دوبارہ بحال

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے مفادات کا نگہبان

حریت رہنماوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 24 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب

🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے