?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان بھی ملک کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں ہو گئی ہیں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ میزبان کو تو ایک ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے صرف 14 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود نادیہ خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوگئی ہے۔انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد نادیہ بھی پاکستان کی اُن مقبول ترین میزبان اور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔
نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک تین سو 97 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر، اُن کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات اور فیملی کے ہمراہ لی گئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔


مشہور خبریں۔
تمام ممالک فلسطین کے بارے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں:اسحاق ڈار
?️ 23 ستمبر 2025تمام ممالک فلسطین کے بارے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری
ستمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے
اپریل
برطانوی جیلوں کی ابتر حالت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری
اکتوبر
انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں
?️ 21 جنوری 2022کیلیفورنیا( سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں
جنوری
اسماعیل ہنیہ کا موریتانیہ دورہ، ملک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے حماس کی قیادت کا شاندار استقبال
?️ 24 جون 2021نواکشوط (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے
جون
یمن جنگ آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو نے والی ہے:عطوان
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف
نومبر
پی ٹی آئی نے از خود 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک
مئی
مشرقی شام میں امریکی اور ان کے اتحادی فوجیوں پر راکٹ حملہ
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ شام کے صوبہ دیر الزور کے
جون