?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جنہیں اُنہوں نے تسلیم بھی کیا ہے جبکہ زندگی میں سب سے مشکل کام غلطیوں کو تسلیم کرنا ہے، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار کبیر بیدی نے اپنی خود نوشت ’اسٹوریز آئی مسٹ ٹیل‘ کے بارے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اظہارِ خیالات جاننے کے لیے اُن کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو کال کا ایک سیشن کیا جس میں سلمان خان نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے بتایا۔
لائیو ویڈیو کال کے دوران اداکار کبیر بیدی نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنی اس کتاب میں اپنی زندگی کے تمام اچھے اور بُرے واقعات لکھے ہیں اور وہ تمام غلطیاں بھی لکھی ہیں جو اُنہوں نے اپنی زندگی میں کیں۔کبیر بیدی نے کہا کہ ’اُنہیں اُمید ہے کہ اُن کی کتاب کو پڑھنے والا اُن کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھے گا۔‘
اس کے بعد سلمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں اور زندگی میں سب سے مشکل کام اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہے، میں وہ شخص ہوں جو سوچے سمجھے بغیر اپنی تمام غلطیوں کا اعتراف کرتا ہے۔سلمان خان نے کہا کہ ’اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرلیتے ہیں تو اس میں ہماری بہتری ہوتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے لیکن بار بار ایک ہی غلطی دہرانا درست نہیں۔‘
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’میں نے جو بھی غلطیاں کیں، اُنہیں فوراََ تسلیم کیا اور اس کے ساتھ ہی اُنہیں ٹھیک بھی کیا۔اُنہوں نے سچائی کے حوالے سے کہا کہ ’جب ہم خود پر کتاب لکھتے ہیں تو اپنی تمام سچائی کو دُنیا کے سامنے پیش کررہے ہوتے ہیں، اُس وقت ہم یہ نہیں سوچتے کہ کیا لکھوں اور کیا نہیں بلکہ جو سچ ہوتا ہے وہی لکھتے ہیں۔‘
سلمان خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کبیر بیدی نے کہا کہ ’آپ نے بالکل درست کہا، میں اس مرحلے سے گُزر چکا ہوں اور میں نے اپنی اس کتاب میں اپنی کامیابی، ناکامی، غلطیاں، کیرئیر اور رشتوں کے حوالے سے سب کچھ لکھا ہے۔اس پر سلمان خان نے کہا کہ ’مجھے آپ کی اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ
مئی
چوٹہ بازار قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
جون
لندن میں دنیا کا پہلاسات اسکرین والا لیپ ٹاپ فروخت کے لئے آمادہ
?️ 10 فروری 2021لندن {سچ خبریں} برطانوی کمپنی نے ایک انکوھا لیپ ٹاپ بنا کر
فروری
’اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کے طعنوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق
?️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے
اپریل
امریکہ اور یورپ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے درپے:روس
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے امریکہ اور یورپ کو
اکتوبر
یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے
دسمبر