🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مینارِ پاکستان واقعہ میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے ، میں نے جو ابھی دیکھا اس پر مجھے یقین نہیں ہورہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے جو ابھی دیکھا اُس پر یقین نہیں کرسکتی ہوں۔ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا ہے اور میں پھر کہوں گی کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے۔
اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ غلطی تو اس لڑکی کی تھی۔اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بیچارے 400 مرد اُس لڑکی کی مدد نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا اور عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام
🗓️ 15 جون 2021(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات
جون
نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا
🗓️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو
فروری
آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں دو خواتین کو برتری حاصل
🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں بائیڈن کی پوزیشن روز بروز کمزور ہوتی جا
نومبر
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف
مارچ
در مملکت صدر امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں
🗓️ 17 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
جولائی
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
غزہ کی جنگ اقوام متحدہ کے کارکنان کے لیے کیسی رہی ؟
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ
جون
صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ
🗓️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم اور ان کی عدالتی اصلاحات کے خلاف صیہونی شہریوں
مارچ