مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

ماہرہ خان کی سالگرہ پر مداحوں کا نیک خواہشات کا اظہار

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مینارِ پاکستان واقعہ میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا  کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے ، میں نے جو ابھی دیکھا اس پر مجھے یقین نہیں ہورہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے جو ابھی دیکھا اُس پر یقین نہیں کرسکتی ہوں۔ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا ہے اور میں پھر کہوں گی کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے۔

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ غلطی تو اس لڑکی کی تھی۔اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بیچارے 400 مرد اُس لڑکی کی مدد نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر پیرس کے خلاف شکایات

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے یمن کے مختلف حصوں میں قحط پھیل رہا ہے

پی آئی اے کو 8 ہزار افراد نے افغانستان سے ملک چھوڑنے کی درخواستیں دی ہیں

?️ 30 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو

ٹرمپ کے 90 روزہ تجارتی تعطل کی پس پردہ وجوہات اور اسٹریٹجک پیغام

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع فیصلے میں 75

امریکہ اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے گا

?️ 25 نومبر 2025 امریکہ اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے

سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے