?️
کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار حکومت اپنی انا کی خاطر طلبہ کے امتحانات لے رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ طلبہ کے مستقبل کے لیے امتحانات لے رہی ہے۔عاصم اظہر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’اگر طلبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تو اُن کا کونسا مستقبل باقی رہے گا؟
گلوکار نے کہا کہ ’اس مقام پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے اس سال امتحانات لینا اپنی انا پر لے لیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی اس خطرناک تیسری لہر میں حکومت کی جانب سے یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی کہ بچوں کو اپنے گھروں میں وائرس واپس لے جانے دیا جائے۔
عاصم اظہر کے ٹوئٹ پر طلباء کی بڑی تعداد گلوکار کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں شوبز ستارے اُن کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ جب طلبہ ہجوم والے کمرہ امتحان سے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو ناصرف اُنہیں کورونا وائرس کا خطرہ ہوگا بلکہ وہ اپنے گھر بھی اس وبا کو لیکر جائیں گے۔اُنہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو اس پر غور کرنے اور سب کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور بن سلمان ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں:نیویارک ٹائمز
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پیوٹن اور بن سلمان امید کر رہے ہیں کہ توانائی کی
اکتوبر
طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ
ستمبر
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد
مئی
حماس کی جانب سے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تین بنیادی شرطوں کا اعلان
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: قاسم نے الجزیرہ مبشر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ
صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ پر عائد پابندیاں
فروری
چودھری پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم سے مشاورت
?️ 30 جون 2022لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قانونی ٹیم
جون
عوام کو تلخ فیصلوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، چیئرمین نیپرا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی
ستمبر
MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے
دسمبر