🗓️
ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی عملے کی پوری کوشش کے باوجود گزشتہ رات جان کی بازی ہار گئے بھارتی میڈیا کے مطابق شرون راٹھور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور چار دن قبل انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شرون راٹھور کا انتقال گزشتہ رات ہوا، طبی عملے کی جانب سے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی تاہم کورونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اُن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔
کچھ روز قبل موسیقار کے صاحبزادے سنجیو نے والد کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔بالی وڈ شخصیات نے موسیقار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ ندیم اور شرون کی جوڑی بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی تصور کی جاتی ہے اور انہوں نے شاندار میوزک کمپوز کیا ہے جب کہ ان کی معروف فلموں میں عاشقی، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، راجہ ہندوستان، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے جیسی فلمیں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
3 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی وحشیانہ پٹائی
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں نسل پرستانہ
اگست
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 3 اہم سوال
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اپریل
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ
غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے
جون
ریاض بڑے پیمانے پر بیجنگ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں: بلومبرگ
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی جانب سے عرب
جون
صیہونی حکومت کو حیران کن جواب دیا جائے گا
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیکریٹری جنرل نے خطے
اگست
یمن کے بچوں کے لیے سزائے موت کا حکم دنے والا بن سلمان
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی نے آل سعود کی
مارچ
یوکرین اوڈیسا پر کیمیائی حملے کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
🗓️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے اس غیر مصدقہ الزامات کے بعد کہ روس
اپریل