?️
سچ خبریں: مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بولی وڈ کی مقبول اداکارہ زائرہ وسیم نے خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا۔
زائرہ وسیم نے مذہب اسلام کی خاطر جولائی 2019 سے بولی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 2016 میں عامر خان کی کامیاب ترین فلم ’دنگل‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
کم عمری میں محض ایک ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی زائرہ وسیم نے جب جولائی 2019 میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو کئی شخصیات حیران رہ گئی تھیں۔
شوبز چھوڑے جانے کے دو سال دو ماہ بعد 5 اکتوبر 2021 کو زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر برقع اور مکمل اسلامی لباس کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کی تو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے ان کی تصویر کو لائیک کیا تھا، تصویر میں ان کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا تھا۔
شوبز سے دوری اختیار کرنے کے بعد زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کرنا کم کردی تھیں۔
سابق اداکارہ نے مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کے بعد انسٹاگرام پر صرف اقوال اور دوسروں کی تصاویر شیئر کرنا شروع کیں۔
سابق اداکارہ نے 17 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی۔
زائرہ وسیم کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں بھی ان کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا، ایک تصویر میں انہیں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور تصویر میں زائرہ وسیم اور ان کے شوہر کو ایک ساتھ دیکھا گیا لیکن تصویر میں دونوں کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا۔
سابق اداکارہ کی جانب سے نکاح کرکے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بعض مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شوبز میں واپس آنے کی اپیل بھی کی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ
اکتوبر
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز
?️ 25 اگست 2025فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز ذرائع
اگست
باکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے معاہدے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا عوامی جمہوریہ چین
مئی
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک
مئی
وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے
اگست
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر
باب المندب میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے
دسمبر