کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کرنے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے وہ جلد ان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
اداکارہ ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ شارٹ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی جو اداکار شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے۔ماہرہ خان کی شہریار منور کے پروجیکٹ میں اداکاری کی خبر سیلیبریٹی اسٹائلسٹ راؤ علی خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔
راؤ علی خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ آن لائن پلیٹ فارم سی پرائم کے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے شہریار منور کے ہدایت کاری میں قدم رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘دی شو میں سبھاش گھائی شہریار منور’۔
دوسری جانب مختلف سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ زاہد احمد بھی شہریار منور کے ڈیبیو پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ساتھ ہی شہریار منور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ماہرہ خان اور زاہد احمد کو بھی ٹیگ کیا تھا۔
چونکہ شہریار منور پروجیکٹ کی ہدایات دے رہے ہیں تو یہی خیال کیا جارہا ہے کہ ماہرہ خان اور زاہد احمد سی پرائم کے پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔تاہم ان کے آنے والے پروجیکٹ کا نام اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
جولائی
نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
فروری
آئینی اور سیاسی میدان جنگ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی؛فواد چوہدری کی زبانی
جون
چوہدری پرویز الہیٰ وفاقی اور پنجاب حکومت بچانے کے لیے سرگرم
مارچ
فواد چوہدری کا موسیقاروں، فنکاروں سے متعلق اہم اعلان
دسمبر
روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا
مئی
پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا
نومبر