?️
کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کی زندگی کو بچایا جائے، فلسطینی بچوں پر جنگ کی وحشت طاری ہے ،ان کے مستقبل کو گولیوں کا نشانہ بننے سے بچائیں، انہیں بھی فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے 10 سالہ بچی کے ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطینی بچوں کو ان کے بچپن میں ہی شناخت دیں۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ان کے مستقبل کو گولیوں کا نشانہ بننے سے بچائیں۔ فلسطین کے بچوں کو جنگ کی وحشت سے بچائیں۔
انہوں نے لکھا کہ براہِ کرم فلسطین کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔واضح رہے کہ فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بھی فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ فلسطین کا پرچم لہرادیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ یمنیٰ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں زید علی نے فلسطین کا پرچم تھاما ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ ہے جس میں انگریزی زبان میں درج ہے ’فلسطین کے لیے دُعا کریں۔زید علی نے تصویر کو موجودہ صورتحال کی مناسبت سے ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو فلسطین کے لیے کھڑے ہونے کے لیے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو صرف انسان بننے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا
?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس
نومبر
حماس کا ایران اور سعودی عرب کے بارے میں اہم بیان
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:حماس کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس
جولائی
برطانوی بادشاہ کے بیٹے پر فوج کے خلاف غداری کا الزام
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان میں جنگ کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیے جانے
جنوری
فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک صہیونی افسر ہلاک
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: صہیونی چینل 11 نے آج جمعہ کو خبر دی ہے
مئی
پاکستان سکھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے حوالے
فروری
ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم
اکتوبر
معاشی مسائل افغان طالبان کو تباہ کر دیں گے:پاکستان
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغانستان
جنوری
تل ابیب نے فلسطینی انتفاضہ کے بارے میں خبردار کیا
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار کا
ستمبر