فضا علی کو شوز میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرنا بند کی جائے، سابق شوہر

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی کے سابق شوہر فواد فاروق نے ٹی وی چینلز انتظامیہ اور ٹی وی میزبانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی سابق اہلیہ کو شوز میں بلاکر اپنے پروگراموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ان سے طلاق پر بات کرنا بند کردیں۔

فضا علی حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی طلاق پر کھل کر بات کرتے ہوئے سابق شوہر کی تعریفیں کی تھیں۔

فضا علی نے واضح کیا تھا کہ شوہر انہیں طلاق دینا چاہتے تھے نہ انہوں نے طلاق مانگی بلکہ اداکارہ کے خاندان کو مسائل تھے، جس وجہ سے انہیں مجبوراً شادی کو ختم کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ شوہر عدالت میں طلاق کے دستاویزات پر دستخط کرتے وقت بے ہوش ہوگئے تھے جب کہ انہوں نے کبھی انہیں ڈانٹا نہ تشدد کیا، وہ انہیں اپنی بیوی نہیں بلکہ دوست سمجھتے تھے۔

فضا علی مذکورہ شو سے قبل بھی متعدد بار پہلے شوہر فواد فاروق کی تعریفیں کر چکی تھیں۔

تاہم مذکورہ شو میں طلاق پر بات کرنے کے بعد فضا علی کی جذباتی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد اب ان کے سابق شوہر نے ٹی وی میزبانوں سے درخواست کی ہے کہ آئندہ وہ ان کی سابق بیوی کو شوز میں نہ بلائیں۔

فواد فاروق نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر الزام عائد کیا کہ شوز کے میزبان اپنے پروگرامات کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے فضا علی کو پروگراموں میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ حالیہ مارننگ شو میں بھی فضا علی کو بطور تنہا ماں بلایا گیا تھا اور اسی معاملے پر بات کی جانی تھی لیکن میزبان نے ان سے طلاق پر سوالات کرکے انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچائی۔

فواد فاروق نے فضا علی کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اچھی بیوی اور اچھی بہو تھیں لیکن کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کی شادی نہ چل سکی اور وہ مذکورہ مسائل کسی کو نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر ان سے درخواست کرتے ہوئے مطالبہ بھی کیا کہ آئندہ فضا علی کو پروگرامات میں طلاق پر بات کرنے کے لیے نہ بلایا جائے، انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچانے کا عمل بند کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے۔

اداکارہ نے پہلے شوہر سے شادی کے محض تین سال بعد ہی طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں 2018 میں انہوں نے ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی۔

فضا علی کی دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور وہ بھی کچھ ہی عرصے بعد طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں طالبان مخالف افغان قومی مزاحمتی کونسل کا قیام

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ ہونے والے ایک اجلاس میں افغانستان

غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی مداخلت کی کوئی خبر نہیں

🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم کی امنگوں کی حمایت میں شامی عوام کے مظاہرے

طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد مسمار کرنے پر سپریم کورٹ کا بیان سامنے آگیا

🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات گرانے سے متعلق

صہیونی آبادکاروں میں جنسی حملوں کی تعداد میں اضافہ؛صیہونی اخبار کی زبانی

🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صہیونی آبادکاروں میں عصمت

حکومت کا گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنے کا عندیہ

🗓️ 7 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ

کیا ملک کی صورتحال بدلنے والی ہے؟زلفی بخاری کی زبانی

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے

نیٹو کی روس کو دھمکی

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر

میں جلدی ہی سعودی عرب میں ہوں گا:صیہونی ربی

🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے