فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی

فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی

🗓️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے اپنے مداحوں سمیت زندگی کے مشکل دور سے گزرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ہمت نہ ہارنے کا پیغام دیا ہے۔

پاکستان کے اداکار فرقان قریشی کی زندگی کے مشکل ترین اور جدو جہد کے دور کی متاثر کُن کہانی نے انٹر نیٹ پر خوب توجہ حاصل کر رکھی ہے۔فرقان قریشی کا اپنے انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ’اداکاری کے آغاز میں انہوں نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔

انڈسٹری میں اُنہیں مرکزی کردار آفر ہی نہیں کیے جاتے تھے، انہیں کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کی کال آتی تھی یا کہانی سننے کے لیے بلایا جاتا تھا تو اُنہیں معلوم ہوتا تھا یہ کردار بھی بہت چھوٹا اور سائیڈ رول ہے۔فرقان قریشی کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں جب بھی کال آتی تھی وہ سمجھ جاتے تھے کہ یہ کردار بھی کچھ خاص نہیں ہوگا۔

اُن کا بتانا تھا کہ ’ایک بار انہیں ڈرامے کی آفر ہوئی اور کال آئی کہ آ کر کہانی سُن لیں، وہ کہانی سننے گئے اور انہیں معلوم ہوا کہ ڈرامے میں اُن کا کردار اہم اور مرکزی ہوگا، جس پر وہ کافی حیران ہو گئے تھے، اس کے بعد جب انہیں کردار کے معاوضے سے متعلق بتایا گیا تو وہ معاوضے کی رقم سُن کر حیرانی اور غیر یقینی کی سی صورتحال کے سبب اندر سے بالکل ہل کر رہ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب سب کچھ طے ہو جانے کے بعد وہ آفس سے باہر نکلے تو اپنی اس کامیابی اور پہلے مرکزی کردار ملنے پر  آفس کے باہر بیٹھ کر ہی خوب روئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب وزیر اعلیٰ نے فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا

🗓️ 20 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا

صہیونی وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:    اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ

واٹس ایپ میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے

🗓️ 31 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر

12 سال کے بعد سعودی عرب اور شام کا دوبارہ سفارتخانے کھولنے پر اتفاق

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ

غزہ سے امریکہ کو نقصان

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے

بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن

🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے  جو بائیڈن کے 2024

جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

🗓️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری

🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے