ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے ایک منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں ناظرین بڑے پردے پر تین لڑکیوں کو اکیلے ایک روڈ ٹرپ پر جاتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔انہوں نے یہ اعلان اپنی فلم ’ دل چاہتا ہے ‘ کے 20 سال مکمل ہونے کے بعد کیا ہے
آج تک کسی نے بھی فلم میں یا حقیقت میں لڑکیوں کو اکیلےکسی لمبے روڈ ٹرپ پر جاتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا لیکن اب معروف بھارتی ہدایتکار فرحان اختر ایک ایسی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں ناظرین بڑے پردے پر تین لڑکیوں کو اکیلے ایک روڈ ٹرپ پر جاتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔
فرحان اختر نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اپنی نئی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ بطور ڈائریکٹر اپنی اگلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔فرحان اختر نے مزید لکھا کہ اس نئی فلم کا اعلان کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی اور موقع نہیں ہوسکتاتھا کہ جب ان کی فلم (دل چاہتا ہے)کو ریلیز ہوئے20 سال مکمل ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنی فلم کا نام اور لیڈ نگ کاسٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘ میں کترینہ کیف ، عالیہ بھٹ اور پریانکا جوپڑاکے ساتھ فلم (جی لے زرا)کی عکس بندی 2022 میں شروع کروں گا ۔