عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے

عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے متنازع بیانات کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں اس مرتبہ انہوں نے ننکانہ صاحب میں بیٹھے لنگر کھاتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جو کہ انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی ہے۔اور خوب کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے کئی بلاک بسٹر ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار اکثر اوقات اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں میں رہتے ہیں۔حال ہی میں عمیر رانا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سر پر کیسری رنگ کا رومال باندھے زمین پر بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

عمیر رانا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو سکھ مذہب سے متعلق کچھ بنیادی معلومات بھی بتائی ہیں۔عمیر رانا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سکھ ازم نہیں  بلکہ ’سکھی‘صحیح لفظ ہے، سکھ مذہب میں خدمت ’سیوا‘ کرنا بھی ایک بنیادی تعلیم ہے۔‘

عمیر رانا نے لکھا ہے کہ ’ہر کوئی رضاکارانہ طور پر بنی نوع انسان اور خدا کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے، سکھی کے لیے ضروری ہے کہ وہ درخت لگانے اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے لے کر لنگر کی تیاری میں حصہ لے اور اسے آنے والوں کو پیش کرے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہاں کسی قسم کا تعصب یا کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے، نہ مذہب نہ رنگ اور نہ ہی نسل سے متعلق، یہ تعلیمات شائستہ، انسان دوست اور عالمگیر ہیں، ان سب کا ہمیں بھی احترام کرنا چاہیے اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔‘

عمیر رانا کی اس تصویر اور پوسٹ پر پاکستان کی سکھ کمیونٹی سمیت بھارتی سکھوں کی جانب سے بھی خوب کمنٹ کیے جا رہے ہیں اور انہیں ننکانہ صاحب گردوارے میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں دوبارہ اضافہ

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی

امریکی عوام ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے خواہاں نہیں: کرس مرفی

?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکی عوام

امریکہ روس کے بہانے چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا بند کرے:چین

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا

ہم روس سے منسلک ٹینکرز کو ضبط کرنا جاری رکھیں گے : کالس

?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کی اعلیٰ نمائندہ

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر

?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے

وزیراعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

کیا امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی باقی رکھ سکے گا؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے لبنان

انٹرنیٹ پر کڑی پابندیاں، پاکستان تابناک مستقبل سے پیچھے رہ جائے گا، ماہرین

?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت سیاسی محاذ آرائی کے دوران انٹرنیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے