?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے متنازع بیانات کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں اس مرتبہ انہوں نے ننکانہ صاحب میں بیٹھے لنگر کھاتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جو کہ انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی ہے۔اور خوب کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے کئی بلاک بسٹر ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار اکثر اوقات اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں میں رہتے ہیں۔حال ہی میں عمیر رانا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سر پر کیسری رنگ کا رومال باندھے زمین پر بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔
عمیر رانا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو سکھ مذہب سے متعلق کچھ بنیادی معلومات بھی بتائی ہیں۔عمیر رانا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سکھ ازم نہیں بلکہ ’سکھی‘صحیح لفظ ہے، سکھ مذہب میں خدمت ’سیوا‘ کرنا بھی ایک بنیادی تعلیم ہے۔‘
عمیر رانا نے لکھا ہے کہ ’ہر کوئی رضاکارانہ طور پر بنی نوع انسان اور خدا کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے، سکھی کے لیے ضروری ہے کہ وہ درخت لگانے اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے لے کر لنگر کی تیاری میں حصہ لے اور اسے آنے والوں کو پیش کرے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہاں کسی قسم کا تعصب یا کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے، نہ مذہب نہ رنگ اور نہ ہی نسل سے متعلق، یہ تعلیمات شائستہ، انسان دوست اور عالمگیر ہیں، ان سب کا ہمیں بھی احترام کرنا چاہیے اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔‘
عمیر رانا کی اس تصویر اور پوسٹ پر پاکستان کی سکھ کمیونٹی سمیت بھارتی سکھوں کی جانب سے بھی خوب کمنٹ کیے جا رہے ہیں اور انہیں ننکانہ صاحب گردوارے میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے، نگران وزیر قانون کا عالمی عدالت انصاف میں مؤقف
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے عالمی
فروری
غزہ شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی حملوں کے تسلسل کے باعث غزہ میں شہدا کی مجموعی
اپریل
سعودی اتحاد برائے نام جنگ بندی چاہتا ہے:یمن
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اس بات
اکتوبر
صیہونی فوج کا بیت المقدس کا محاصرہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے یہودیوں کی عید کے موقع پر بیت القدس
اکتوبر
یمن کے خلاف امریکی اتحاد کی حالت زار؛برطانوی عہدیدار کی زبانی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سابق برطانوی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ یمن
جنوری
اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے
جولائی
کیا طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے؟
?️ 24 جون 2021(سچ خبریں) طالبان کی جانب سے حملوں کی دوسری لہر دراصل مذکورہ
جون
امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں
مارچ