کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے ٹوئٹر پر جیو نیوز کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کا اظہار کیا ہے جہاں وزیراعظم کا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے دو بڑے خاندانوں کے ملک میں پیسہ واپس لانے سے متعلق بات کی تھی۔
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے، بے بس ہیں۔
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، میں پاکستان کے دو بڑے خاندانوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں، میں ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
اکتوبر
ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں
فروری
سویڈن سے تعلقات منقطع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
جولائی
اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت
جولائی
صیہونی ٹرانسپورٹ کمپنی کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روٹ کے قیام کی تیاریاں
جولائی
جنین میں دھماکہ خیز صورتحال
دسمبر
بلوچستان: نئے وزیر اعلی کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق
اکتوبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد
اکتوبر