عفت عمر کی  وزیر اعظم عمران خان پر  کڑی تنقید

عفت عمر کی  وزیر اعظم عمران خان پر  کڑی تنقید

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے ٹوئٹر پر جیو نیوز کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کا اظہار کیا ہے جہاں وزیراعظم کا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے  دو بڑے خاندانوں کے ملک میں  پیسہ واپس لانے سے متعلق بات کی تھی۔

عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے،  بے  بس ہیں۔

عفت عمر  نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں  ریلیف پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، میں پاکستان کے دو بڑے خاندانوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں، میں ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 2

سربراہ انٹیلی جنس بیورو کو پلاٹس قواعد کے مطابق الاٹ کیے، سی ڈی اے کا دعویٰ

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انٹیلی جنس

چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں کے لیے ایک پائیدار راستہ ہے:بھارت

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں

سعودی نفرت انگیز ولی عہد بھی یوکرینی بحران سے فائدہ اٹھانے کے درپے: یورپی خارجہ تعلقات کونسل

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یورپی خارجہ تعلقات کونسل نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں کہا

عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر

اسرائیل کی حمایت فیس بک کو بہت مہنگی پڑ گئی

?️ 20 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاں پوری دنیا میں

برطانوی وزیر اعظم کا اپنی سیاسی بقا کے لیے جھوٹ اور توہین کا سہارا

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے