عامر خان کا کورونا مثبت آنے پر راکھی ساونت کی حیرانگی

عامر خان کا کورونا مثبت آنے پر راکھی ساونت کی حیرانگی

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سُن کر بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت  ڈر گئیں اور کہنے لگیں کہ عامر جی کو کیسے کورونا وائرس ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کو دوران گفتگو صحافیوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔یہ خبر سُننے کے بعد راکھی ساونت حیران ہوگئیں اور کہنے لگیں کہ عامر جی کو کیسے کورونا وائرس ہوگیا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عامر خان کو کورونا وائرس ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی خطرے کی گھڑی ہے، یہ سب بہت خوفناک ہے۔بھارتی اداکارہ نے عامر خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔عامر خان کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا تھا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں اداکار نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا۔

مشہور خبریں۔

جھوٹ بولنے اور فلسطینی مزاحمت کا چہرہ مسخ کرنے پر الازہر کا ردعمل

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر نے جمعرات کی شام ایک بیان شائع

گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں نے بس سے اتار کر فائرنگ سے 6 مسافر قتل کردیئے

?️ 27 مارچ 2025گوادر: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادرمیں نامعلوم حملہ آوروں کی

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے گروپ آف سیون کا 600 بلین ڈالر کا بجٹ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    جرمنی میں اپنے اجلاس کے پہلے دن، G7 رہنماؤں

سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے

وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس

امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کا وفد دو طرفہ تعلقات

اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے

آل سعود کی نسل پرستانہ مہم

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود کی حمایت سے سعودی عرب میں نسل پرستانہ مہمات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے