شہادتیں ہمیں کمزور نہیں، مضبوط کرتی ہیں:حماس 

شہادتیں ہمیں کمزور نہیں، مضبوط کرتی ہیں:حماس 

?️

سچ خبریں:حماس اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے شہادتِ اسعد ابو شریعة اور ان کے بھائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جرائم فلسطینیوں کے ارادوں متزلزل نہیں کر سکتے، بلکہ جدوجہد آزادی کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور کمیٹی‌های مقاومت فلسطین نے مجاہدین فلسطین تحریک کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسعد عطیہ ابو شریعة کی شہادت پر گہرے رنج اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بربریت فلسطینی قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں بلکہ مستحکم کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر اسعد ابو شریعة اور ان کے بھائی احمد ابو شریعة، جنہیں غزہ شہر کے محلہ صبرہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیا گیا، صرف دو افراد نہیں بلکہ فلسطینی مزاحمت کا ناقابلِ تسخیر نشان تھے۔
 پچیس سالہ جہادی سفر اور عظیم قربانیاں
حماس کے مطابق، شہید اسعد ابو شریعة نے پچیس سال سے زیادہ اپنی زندگی صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت میں گزاری، ان پر ماضی میں بارہا قاتلانہ حملے کیے گئے، مگر وہ ہمیشہ اپنے مشن پر ڈٹے رہے۔
انہوں نے طوفان الاقصیٰ جنگ سے قبل ہی اپنے پانچ بھائیوں کو راہِ مزاحمت میں قربان کیا تھا، جبکہ حالیہ جنگ میں 150 سے زائد اہلِ خانہ بشمول ان کی اہلیہ، بچے اور قریبی رشتہ دار شہید ہو چکے ہیں۔
 صیہونی جرائم مزاحمت کو ختم نہیں، زندہ کرتے ہیں
حماس نے واضح کیا کہ صہیونی جرائم اور بربریت نہ تو مزاحمت کو ختم کر سکتے ہیں، نہ ہی فلسطینی قوم کی آزادی کے خواب کو۔ ہم اپنے شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
بیان میں شہداء کے اہلِ خانہ، فلسطینی قوم اور تحریک مجاہدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر اور شہداء کے لیے مغفرت و رضائے الٰہی کی دعا کی گئی۔
 صہیونی جرائم ہماری مزاحمت کو توڑ نہیں سکتے: مزاحمتی کمیٹیاں
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے بھی ایک علیحدہ بیان میں شہادت پر تعزیت پیش کی اور شہید اسعد ابو شریعة کو بہادر مزاحمتی قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی دعوت الیٰ اللہ، مزاحمت اور اسلام کے لیے خدمت سے عبارت تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم دشمن صہیونی کے ان جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں جو دراصل فلسطینیوں پر اپنی مرضی تھوپنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ لیکن یہ حملے ہمیں کمزور نہیں کرتے بلکہ ہمارے ارادے کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
 تحریک مجاہدین فلسطین نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ ہم اپنے شہید قائد کے راستے کو جاری رکھیں گے، اور صہیونی دشمن کو اس جرم کا سخت جواب دیا جائے گا۔ وہ اس حملے کی بھاری قیمت چکائے گا۔
گزشتہ رات تحریک نے تصدیق کی کہ اسعد ابو شریعة اور ان کے بھائی احمد ابو شریعة اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے، اور ان کے خاندان کے درجنوں افراد بھی اس بمباری میں جاں بحق ہوئے۔
 شہادتیں فلسطینیوں کو توڑتی نہیں، جوڑتی ہیں
فلسطینی مزاحمتی دھارے متفق ہیں کہ ان قیادتوں کی شہادتیں مزاحمت کی راہ میں حوصلے کا نیا چراغ جلاتی ہیں،غزہ کی عوام نہ صرف ان قربانیوں پر فخر کرتے ہیں، بلکہ ان کے عزم میں پہلے سے زیادہ شدت آ چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی امیگریشن افسران کو باڈی کیمرے پہننے کی ضرورت ہے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک عدالت نے وفاقی امیگریشن افسران کو شکاگو

گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے نمائندے کے متضاد بیانات

?️ 24 دسمبر 2025گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے نمائندے کے متضاد بیانات امریکی

ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: وزیراعظم

?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے

امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

?️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے

کیا آسٹریلیا میں فلسطین کے حامی صیہونی ریاست کے ساتھ تجارتی معاہدہ منسوخ کرا سکیں گے؟

?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف آسٹریلیا میں وسیع

ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں صہیونی ریاست میں بے روزگاری کی شرح دوگنی

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے

اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں 

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور

سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح

?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے