?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے قیمتی ساڑھی کیوں خریدی تھی؟ عامر خان اور کرینہ کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب عامر خان اور کرینہ کپور ریاست مدھیہ پردیش میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کرینہ کو تحفہ دینے کے لیے ایک چندیری ساڑھی خریدرہے ہیں، تاکہ ایک ہینڈ لوم ورکر کی طرح مدد کی جاسکے۔ ویڈیو کے دوران عامر خان کی آواز آتی ہے، کیا میں یہ ساڑھی خرید سکتا ہوں؟ جس پر ہینڈ لوم ورکر جواب دیتا ہے کہ ہاں خرید سکتے ہیں۔ اس پر عامر کہتے ہیں کہ میں ساڑھی خریدوں گا کرینہ جی کے لیے۔
بعد ازاں وہ کرینہ کپور سے کہتے ہیں کہ یہ گفٹ ہوگا میری طرف سے آپ کے لیے۔ پھر وہ ہینڈ لوم ورکر سے کہتے ہیں کہ میں آپ کو اس کے 6500 روپے نہیں دوں گا، بلکہ میں آپ کو اس کے 25 ہزار روپے دوں گا، کیونکہ وہ آپ کی مارکیٹ کی قیمت ہے۔
جس کے بعد وہ ورکر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت اچھا ڈیزائن ہے، ورکر کے مطابق اس نے یہ ساڑھی 15 روز میں تیار کی۔ جبکہ ویڈیو میں کرینہ ساڑھی کو ٹرائی کرتی نظر آرہی ہیں۔ آن لائن صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عامر خان کے اس اقدام کو کافی سراہا ہے۔کرینہ کپور نے بھی اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ری پوسٹ کیا ہے۔یاد رہے کہ عامر خان اور کرینہ نے اپنی آئندہ آنے والی فلم لعل سنگھ چڈھا کی شوٹنگ گزشتہ برس 2020 میں ختم کی ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں بائیڈن کر کیا رہا ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کی بدعنوانی سے متعلق ایف
جولائی
کورونا وائرس: ملک بھر میں کیسز اور اموات میں نمایاں کمی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن
مئی
داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ
اپریل
حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن
نومبر
یوکرین جنگ سے پیسہ کمانے پر یورپی یونین کی امریکہ پر کڑی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے نو ماہ گزرنے
دسمبر
پی آئی اے نے انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کا تنازع حل کرلیا
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے
دسمبر
صہیونی فوج کا جنین کو صحافیوں کی قتل گاہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پاس فلسطینی صحافیوں بالخصوص جنین میں نظر آنے
اکتوبر
زیادہ تر امریکی 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو نہیں دیکھنا چاہتے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 10 میں
ستمبر