?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں ان کے ٹی وی پروگرام سے متاثر ہوکر بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنا ٹی وی شو شروع کیا۔
حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں 365 نیوز کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بطور صحافی اور ٹی وی میزبان کیریئر شروع کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے دن سے ہی احساس تھا کہ انہیں اداکاری نہیں کرنی اور نہ ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا لیکن بعد میں صحافت اور میزبانی کرتے کرتے انہوں نے اداکاری بھی شروع کردی۔
اداکارہ کے مطابق انہیں ٹیلی وژن پر لانے والی پروڈیوسر سیما طاہر تھیں، جنہوں نے ان سے میزبانی کروائی جب کہ سلطانہ صدیقی نے ان سے اداکاری کروائی۔
حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’جھمکا جان‘ نامی ہم ٹی وی کے ڈرامے سے اداکاری شروع کی اور پھر وہ مسلسل اداکاری کرتی رہیں۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ ٹی وی میزبانی کیا کرتی تھیں اور ان کے ٹی وی شوز اپنے زمانے کے مقبول ترین شوز تھے۔
ان کے مطابق انہوں نے ہی پہلی بار ٹی وی پروگراموں میں ذہنی صحت پر بات کرنا شروع کی اور اس وقت ایسے موضوعات پر ٹی وی پروگرامات کرنے کا خیال بھی نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سوچا کہ ایسا پروگرام شروع کیا جانا چاہیے، جہاں اس بات پر بحث ہو اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ جب بھی کوئی مسئلہ ہو تو اس پر بات کریں، لوگوں سے مدد مانگی، ذہنی صحت کو ترجیح دی۔
حنا خواجہ بیات کے مطابق انہوں نے جیو ٹی وی پر اپنے شو کا سیٹ اور پروگرام تیار کیا اور پھر اسے نشر کیا، جسے بہت پسند کیا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد کسی نے انہیں بولی وڈ اداکار عامر خان کے ٹی وی شو کا کلپ بھیجا اور کہا کہ یہ آپ کے پروگرام کی کاپی ہے۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ وہ عامر خان کے ٹی وی پروگرام کو اپنے پروگرام کی کاپی نہیں کہیں گی، البتہ بولی وڈ اداکار نے ان کے پروگرام سے متاثر ہوکر اپنا شو بنایا۔


مشہور خبریں۔
صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار
?️ 24 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور
جولائی
وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم
فروری
پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں
اگست
یوکرین کے دارالحکومت میں فائرنگ اور یرغمال بنانے کی تفصیلات
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کیف کے ایک حصے میں
اپریل
حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز
?️ 26 جولائی 2025حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز بحرِ
جولائی
عالمی بحران کے موقع پر اپنا ہی گریبان پکڑنا
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں انقرہ کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے پر
نومبر
صنعا اپنے مطالبات پر قائم
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع کے مطابق صنعاء میں عمانی ثالثی ٹیم
دسمبر
ٹرمپ چینی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے خواہاں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن یکم فروری
جنوری