🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ رواں سال طلاق کے ذریعے علیحدہ ہوگئے تھے تاہم ایک بار پھر ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے۔ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کے فٹبال میچ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ شریک ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ گزشتہ روز اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کو خوش کرنے کے لیے ایک ساتھ نظر آئے، جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن وہ اپنے بیٹے کے والدین کے طور پر متحد ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کے فٹبال میچ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ شریک ہوئے۔فٹبال میچ کے بعد لی گئی تصویر بھارتی میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عامر خان اور کرن راؤ کو اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں سال باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم بعد ازاں دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کی وکالت کے بجائے اپنے لوگوں کی حالت دیکھو؛چین کا پلوسی پر طنز
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر
اگست
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
سعودی عرب نے انسانی ہمدردی کے لیے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا: یمن
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:یمن سلامتی کے نائب وزیر اعظم جلال الرویشان نے اعلان کیا
جون
عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
🗓️ 8 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران
فروری
جمہوریہ آذربائیجان کی فوج آرمینیا سرزمین کو چھوڑ دے
🗓️ 11 اکتوبر 2022روس کا دورہ کرنے والے آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کے
اکتوبر
گزشتہ سال رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کم ہوگئے، آئی جی سندھ
🗓️ 24 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ غلام
مارچ