?️
کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز بُلند کرنی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ ’مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر انتہائی شرمناک اور دل دہلا دینے والے حملے کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
عاطف اسلم نے لکھا کہ ’ہمیں اسرائیل کے مظالم سے دوچار اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز بُلند کرنے کی ضرورت ہے۔‘گلوکار نے فسلطینی عوام کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ اس خوفناک دور میں فلسطین کو تقویت اور صبر عطا کرے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اس مشکل گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کے آشیانے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
دوسری جانب معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی پر ہونے والے حملوں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے واقعات پر فلسطینیوں سے عید الفطر پر اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
اداکارہ حرا مانی نےاپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ایک معنی خیز پینٹ کی ہوئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پرندہ کھلی فضاء میں اڑ رہا ہے جس پر فلسطین کے جھنڈے کا رنگ کیا ہوا ہےجوکہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی دی جائے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر
دسمبر
صیہونی غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی بدانتظامی کے معترف
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: حبری زبان چینل "کان” کے زیرِ اہتمام کیے گئے ایک
اگست
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر
دسمبر
سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے۔ اسحاق ڈار
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
نومبر
17 مئی سے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولی جائیں گی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
مئی
صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی
اکتوبر
مسئلہ فلسطین پر عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فلسطینی
فروری