?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن میں کئی لازوال کردار اور ڈرامے کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری طویل عرصے بعد اور زندگی میں پہلی بار تنہا اسٹینڈ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی۔
جی ہاں، بشریٰ انصاری زندگی میں پہلی بار ایک گھنٹے دورانیے کا طویل اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسے آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا۔
بشریٰ انصاری معروف اسٹیج تھیٹر پروڈکشن کمپنی ’کاپی کیٹس‘ کے ساتھ مل کر ’ملکہ تبسم: بشریٰ انصاری‘ کے نام اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جسے سب سے پہلے کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، اس سے قبل وہ کئی سال تک پی ٹی وی سمیت اسٹیج تھیٹرز میں انور مقصود اور معین اختر سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ اسٹینڈ اپ اور کامیڈی شو کرتی دکھائی دیتی تھیں۔
بشریٰ انصاری نے معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ پی ٹی وی پر کئی لازوال کامیڈی شو کیے جب کہ انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی ٹیلی وژن اور تھیٹر پر یادگار کام کیا لیکن وہ پہلی بار تن تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی۔
اسی حوالے سے کاپی کیٹس پروڈکشن کے سربراہ ہدایت کار محمود داوڑ نے کہا کہ وہ بشریٰ انصاری کے ساتھ کافی عرصے سے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا لیکن اب وہ جلد لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
بشریٰ انصاری نے بھی محمود داوڑ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے تک دیگر منصوبوں میں مصروف رہیں، جس وجہ سے انہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے لیے حامی نہیں بھری تھی لیکن اب وہ محمود داوڑ کے ساتھ معاہدہ کر چکی ہیں اور وہ تنہا اسٹینڈ اپ شو کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے نعمان اعجاز اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اسٹیج پرفارمنسز کی ہیں، تاہم وہ پہلی بار تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جس وجہ سے وہ تھوڑا سا گھبراہٹ کا بھی شکار ہیں۔
ان کے مطابق اسٹیج کے سامعین دوسری طرح کے ہوتے ہیں اور لوگوں کے سامنے براہ راست پرفارمنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا جب کہ تنہا کامیڈی کرنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
محمود داوڑ نے ’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ شو کو کراچی آرٹس کونسل میں 14 جون سے دکھانا شروع کیا جائے گا اور مسلسل 21 جولائی تک یومیہ وہاں ایک شو دکھایا جائے گا، تاہم بعض دنوں میں اس کے دو شو بھی دکھائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے بعد شو کو 20 دن کے لیے اسلام آباد اور آخر میں 20 دن کے لیے لاہور میں دکھایا جائے گا۔
’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کی ہدایات محمود داوڑ دیں گے جب کہ اس کا اسکرپٹ سید نینی لکھیں گی اور بشریٰ انصاری اسٹیج پر تنہا ایک گھنٹے تک شائقین کو محظوظ کریں گی۔
مشہور خبریں۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت 290 روپے 86 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے
ستمبر
کوئی عرب اسرائیلی نیٹو نہیں؛ ہر کوئی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: اردن
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیلی حکومت کے کسی
جون
ہیگ کورٹ کے فیصلے کا صیہونیوں میں خوف و ہراس
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابضین کے جرائم کے
جنوری
جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام کیسے ہو سکتا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری
اگست
’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘
?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے
جنوری
قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی
فروری
اگلی تباہ کن جنگ بحیرہ روم میں: مصری جنرل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:مصری فوج کے سابق جنرل اور عسکری اور تزویراتی امور کے
جون
مقبوضہ علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے لدے 10 طیاروں کی لینڈنگ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
جون