پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے خارج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی اپ ڈیڈٹ فہرست جاری کر دی، جس کے تحت نجکاری پروگرام کی فہرست میں اداروں کی تعداد 27 سےکم ہوکر 26 پر آ گئی۔

فہرست کے مطابق توانائی شعبے کے سب سے زیادہ 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4,4 ادارے اس پروگرام میں شامل ہیں۔

انڈسٹریل سیکٹر کے3 ادارے، ہوا بازی شعبےکا ایک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) بھی نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ فہرست میں بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاور پلانٹس کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں۔

جاری فہرست کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجنیئرنگ لمیٹڈ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کےجاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ 5 اکتوبر کو نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا تھا کہ ملک میں خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ناگزیر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نگران وزیر نجکاری نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نج کاری کی جائے گی تاکہ قومی وسائل کے بڑے مالیاتی خسارے سے بچنے کے ساتھ ساتھ ان کے کام کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے میں پی آئی اے کی نجکاری اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈیسکوز) کی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مشہور خبریں۔

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا انکشاف

?️ 28 دسمبر 2025 صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا

نگران حکومتِ پنجاب نے بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل

صیہونی حکومت کی مقبوضہ یروشلم میں آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:  صہیونی حکام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں یہودیوں

یوکرین جنگ کے یورپ پر اثرات،میکرون کی زبانی

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے

عراق کی حزب اللہ: 40 روزہ جنگ ایک تاریخی فتح ہے / مزاحمتی محور وسیع تر ہو گا

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: عراق کی کتائب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک

ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں ٹرمپ کے اقتصادی اور انتخابی بحران؛ امریکی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:ایک امریکی تجزیہ کار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے

بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے

منظم شیطانی مافیا(10) مشرق وسطیٰ سے برصغیر تک فساد کا مرکز

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ریاض کی جانب سے مختلف ممالک کے سیاسی میدان میں فساد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے