?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سونیا حسین نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے دوسری شادی نہ کرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیا اور ان کی سوچ کی داد دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیر افضل کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، سونیا حسین نے لکھا کہ جس بے رحم معاشرے میں ہم رہتے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت کی کہی بات پر وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔
سونیا حسین نے کہا کہ شیر افضل مروت انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں۔
سونیا حسین نے کہا کہ صرف ایک بیٹے کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ناصرف اپنی اہلیہ کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ ایک دن ان کی بیٹیاں ان کے لیے فخر کا باعث بنیں گی۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل شیر افضل مروت نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اولاد نرینہ نہ ہونے پر 2007 میں ان کی بیوی نے ان سے کہا تھا کہ وہ دوسری شادی کرلیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 5 سے 6 سال ہو چکے تھے اور اس وقت ان کے والد حیات تھے اور ان کے معاشرے میں مرد کے لیے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کرنا معمولی بات تھی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ وقت سوچنے کے بعد اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اولاد کی خوشی کے لیے سوتن لاکر اپنی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون بالخصوص اگر وہ شریک حیات ہے، اس پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ آپ اپنی کسی خوشی یا کسی مجبوری کی خاطر دوسری شادی کر لیں، خاتون کی بھی ایک ہی زندگی ہے، وہ عورت سب کچھ چھوڑ کر آپ کے گھر آکر نئی زندگی شروع کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ ایک "انسانی تباہی” کے دل میں تباہی اور امید کے لیے پکار رہا ہے
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے غزہ کے تقریباً 40 فیصد
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش
?️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
?️ 2 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘
ستمبر
ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی
جون
یمن کا سعودی سے جنگی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:یمن نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی
نومبر
آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
اکتوبر
سپریم کورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر خبردار کردیا
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ
جولائی
سوڈانی کی جانب سے عراق میں بشار الاسد کے بھائی کی آمد کی تردید
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: مہر الاسد کی آمد کی مبینہ اطلاعات کے جواب میں
دسمبر