?️
لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور یہ کہ انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے، کیوں کہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔
اداکارہ حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محبت اور شادی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی اداکاری کا شوق تھا، ان کی بڑی بہن کی ایک دوست اداکارہ تھی جو جب ان کے محلے میں آتی تھی تو پورا محلہ جمع ہوجاتا تھا، جس کے بعد انہیں اداکاری کا شوق ہوا۔
ان کے مطابق وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر جیسے ہی آڈیشن دینے گئیں اور انہوں نے ہدایت کار کاظم پاشا سے ملاقات کی تو انہوں نے دیکھتے ہی انہیں کہا کہ وہ ہی ان کے اگلے ڈرامے کی ہیروئن ہوں گی۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بمشکل 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی۔
پروگرام میں انہوں نے دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔
اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحیٰ صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔
ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھیں کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟
شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس شادی کی۔
شگفتہ اعجاز نے یحیٰ صدیقی سے کئی سال قبل دوسری شادی کی تھی، ان کے شوہر ڈراما پروڈیوسر رہے ہیں، ان کی بھی اداکارہ سے دوسری شادی تھی۔
اداکارہ کو بھی پہلے شادی سے دو بچے تھے جب کہ ان کے شوہر کو بھی پہلی شادی سے دو بچے تھے۔
شگفتہ اعجاز کے ہاں دوسری شادی کے بعد مزید دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور اداکارہ ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی تمام بیٹیاں ایک دوسرے کو سگی بہنیں سمجھتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں:قطر
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام
مئی
صحافی ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی
انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ
جنوری
وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ
?️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم
دسمبر
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی
اکتوبر
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ
کوپ-27 کے ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ پر عملی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ کانفرنس میں ترقی
دسمبر
’یونانی کوسٹ گارڈ کے رسی سے کشتی کھینچنے کی وجہ سے حادثہ ہوا‘
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) یونان کے قریب کشتی کی تباہی سے بچ جانے
جولائی